ہندوستان نے سوپر سونک برہموس میزائل کا کامیا ب تجربہ کیا

نئی دہلی: آج کسی نامعلوم مقام سے سخوئی 30-ایم کے آئی جنگی طیارے سے برہموس نام کے سوپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ہندوستان کے لیے یہ ایک تاریخی کارنامہ اور کامیابی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سمندری ہدف کے خلاف کسی طیارے سے میزائل داغے جانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق برہموس کو فضائیہ کے جنگی بیڑے کی ریڑھ مانے جانے والے سخوئی -30 طیارے سے خلیج بنگال میں مقررہ ہدف پر داغا گیااور اس نے ہدف پر درست اور بڑی صفائی کے ساتھ نشانہ لگا کر ہندوستان کی میزائل دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔
برہموس کو کسی جنگی طیارے سے پہلی بار داغا گیا ہے اور اس کے لئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے سخوئی طیارے میں ضروری ردوبدل کی تھی تا کہ وہ ڈھائی ٹن وزن کے اس بھاری بھرکم میزائل کو لانچ کر سکے۔وزیر دفاع سیتا رمن نے ڈی آر ڈی او اور انڈین ایر فورس کو برہموس میزائل تجربہ پر مبارکباددی۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brahmos missile successfully test fired at sea based target from sukhoi fighter jet in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply