مردہ خاتون کی بچہ دانی کی بانجھ عورت کے جسم میں پیوند کاری ،لڑکی تولد ہوئی

نئی دہلی:جدید میڈیکل کی تاریخ میں پہلی بار ایک 32 سالہ برازیلین خاتون نے بغیربچہ دانی کے ایک بچی کوجنم دیا ہے۔ برازیل میں یہ آپریشن دوسال قبل کیا گیا تھا ،لیکن اس بات کی جانکاری اب سامنے آئی ہے۔

لینسیٹ میگزین نے اس خبرکو شائع کر پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ اس کی وجہ ہے خاتون کے جسم میں ایک مردہ خاتون کی بچہ دانی کا ٹرانس پلانٹ کیا جانا۔پہلی بارکسی مردہ خاتون کی بچہ دانی دوسری خاتون کے جسم میں لگائی گئی۔ میڈیکل سائنس میں اسے تاریخی واقعہ کی طرح دیکھا جارہا ہے، جو پوری دنیا میں بچہ دانی کے بغیرجی رہی خواتین کے لئے خوش آئند اورتحفہ ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بچہ دانی یعنی بچہ دانی ٹرانس پلانٹ کے 11 کامیاب معاملے ہوئے ہیں، لیکن مردہ خاتون کے جسم سے بچہ دانی لینے سے لے کربچے کی پیدائش تک کی کامیابی پہلی بارہی ملی ہے۔ بچی اب سال بھرکی ہوچکی ہے اوربالکل صحتیاب ہے۔میڈیکل جرنل لینسیٹ میں 4 دسمبرکوملی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے 45 سال کی ایک خاتون کی بچہ دانی نکالی۔

مردہ خاتون کے پہلے سے ہی تین بچے ہیں، جوکہ نارمل ڈلیوری سے ہوئے۔ تقریباً ساڑھے 10 گھنٹے چلے آپریشن میں احتیاط سے مردہ عورت کی بچہ دانی نکالی گئی اورپھرایک الگ سرجری میں 32 سال کی اس عورت کے اندرٹرانس پلانٹ کیا گیا۔ خاتون کی بچہ دانی نہیں تھی، لیکن آئی وی ایف کے ذریعہ بچہ لایا جاسکتا تھا، یہ اپنی طرح کا استعمال تھا، جس پرسرکاری پیسہ لگایا گیا۔

سرجری ستمبر2016 میں ہوئی، جس کے مہینہ بھرکے اندرہی خاتون کوپہلی بارپیریڈس (ایام ماہواری) ہوا۔ بچہ دانی ٹرانس پلانٹ کرنے کے7 ماہ بعد خاتون کا آئی وی ایف علاج ہوا، جس میں فوراً ہی وہ حاملہ ہوگئی۔ حمل کے دوران مسلسل خاتون کودوسری دواوں کے ساتھ ساتھ امیونوسپریسیو دوائیں دی گئیں تاکہ خاتون کا جسم بچہ دانی کو “فارین پارٹیکل” مان کرردعمل ظاہرکریں۔

ڈاکٹروں کی نگرانی میں تقریباً 35 ہفتہ کے بعد ایک صحتیاب بچی کی پیدائش ہوئی۔ پیدائش کے فوراً بعد ہی بچہ دانی ہٹالی گئی کیونکہ خاتون کو مسلسل امیونوسپریسیو پررکھنا بہت مہنگا ثابت ہوتا اوریہ خاتون کی صحت کے لئے بھی اچھا نہیں تھا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baby born after first womb transplant from dead donor in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
What do you think? Write Your Comment