جزیرہ عبدالکلام سے اگنی۔3 میزائل کا کامیاب تجربہ

بالاسور: ہندستان نے ملک میں ہی تیار سطح سے ہوا میں مار کرنے والے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا آج اڑیسہ کے ساحل کے نزدیک واقع عبدالکلام جزیرہ سے کامیاب تجربہ کیا۔ تین ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کا عبدالکلام جزیرہ کے لانچ کمپلکس نمبر تین سے صبح نو بج کر 12 منٹ پر کامیاب تجربہ کیا۔ اس جزیرے کا نام پہلے وہیلر جزیرہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن ستمبر2015میں اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے اس کا نام بدل کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کر دیا۔ اگنی -3 کی صلاحیت تین ہزار سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی ہے جو ڈیڑھ ٹن تک روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 16 میٹر اور اس کا وزن آٹھ ٹن ہے۔ اس میں دو سطحوں پر ایندھن بھرے جانے کی خصوصیت ہے اور اس کا قطر 1.8 میٹر ہے۔ اس میزائل کی رسائی چین تک ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agni iii ballistic missile successfully test fired from balasore in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply