ہندوستان کے طویل ترین پچاس ٹن وزنی میزائل ’اگنی 5‘ کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی/ بالاسور :ہندوستان نے پانچ ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک حملہ کرنے والے بین براعظمی بیلسٹک میزائل ’اگنی 5‘ کو آج اڈیشہ کے ساحل پر واقع عبدالکلام انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے بتایا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ صبح 11 بج کر پانچ منٹ پر کیا گیا۔
طویل فاصلے تک مار کرنے کے قابل میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ’اگنی -5‘ میزائل کی اونچائی 17 میٹر اور قطر 2 میٹر ہے۔ اس کا وزن 50 ٹن اور یہ ڈیڑھ ٹن تک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے۔ اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 24 گنا زیادہ ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Agni 5 indias longest range nuclear capable missile in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply