ہند کی ایک اور خلائی کامیابی،اسرو نے 8مصنوعی سیارے داغے

نیلور (آندھراپردیش ):ہندوستان نے خلائی سفر میں آج ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے آٹھ مصنوعی سیاروں کو خلا میں آج صبح 9بجکر 12 منٹ پر آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑا۔
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی سیارچوں کو الگ الگ اونچائی والے مداروں میں نصب کیا جائے گا۔ ان مصنوعی سیاروں کوپی ایس ایل وی۔سی 35 سے چھوڑا گیا ہے۔ یہ پی ایس ایل وی کے 37 ویں پرواز ہوگی جبکہ ایکس ایل موڈ میں یہ پی ایس ایل وی کی 15 ویں پرواز ہوگی۔ اس میں بنیادی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ۔1 ہوگا جس کا وزن 377 کلو گرام ہے۔
اس سے بحری اور موسمیاتی مطالعہ میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ دو سیٹلائٹ ہندستانی یونیورسٹیوں / اداروں کے ہیں جبکہ دیگر پانچ سیٹلائٹ الجزائر، کینیڈا اور امریکہ کے ہیں۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 100 success says isro as pslv rocket places 8 satellites into orbit in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags:

Leave a Reply