تیز ہواؤں کے باعث جاپان نے مصنوعی سیارہ داغنا ملتوی کر دیا

ٹوکیو: جاپان کی خلائی ایجنسی نے تیز و تند ہواؤں کے باعث خلا میں چھوڑنے کے لیے ایک سیارچے کو لے جانے والے ایک چھوٹے راکٹ کو داغنا ملتوی کر دیا۔۔ ” جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی“ کے ترجمان نے بتایا کہ اس کا آغاز کل یعنی 10 جنوری کو مقرر تھا مگر خراب موسم کی وجہ سے اسے ٹال دیا گیا ہے۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے 10 میٹر طویل ایک ایس ایس – 520 راکٹ کی مدد سے تین کلو گرام وزنی اور 14 انچ طویل مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجنے کامنصوبہ بنایا تھا۔ یہ مصنوعی سیارہ زمین سے متعلق تصاویر اور دیگر اعدادو شمار کو بھیجنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ اب اسے کب لانچ کیا جائے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: %d8%aa%db%8c%d8%b2 %db%81%d9%88%d8%a7%d8%a4%da%ba %da%a9%db%92 %d8%a8%d8%a7%d8%b9%d8%ab %d8%ac%d8%a7%d9%be%d8%a7%d9%86 %d9%86%db%92 %d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%db%8c %d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81 in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply