مسلم ہونے کی وجہ سے ’یہ ہیں محبتیں‘ کی سیمی کو ممبئی میں نہیں مل رہا ہے گھر

ممبئی: اکتا کپور کے سپر ہٹ شو ’یہ ہیں محبتیں‘ میں سیمی کا کردار ادا کر رہی اداکارہ شیرین مرزا ممبئی میں مکاننہ مل پانے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔شیرین مرزا نے انسٹا گرام پر اپنا درد بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 8 سال سے جد و جہد کر رہی ہیں لیکن ایک مسلم ، بیچلر اور ایکٹر ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی میں مکان نہیں دیا جا رہا۔

Yeh Hai Mohabbatein Actress Shireen Mirza is Highly Disappointed With House Hunting in Mumbai
شیرین نے لکھا کہ ”میں ممبئی میں ایک مکان لینے کے قابل نہیں ہوں۔ اس کی وجہ میرا ’ایم بی اے ‘ ہونا ، مطلب مسلم، بیچلر(غیر شادی شدہ )، ایکٹر۔ “ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر کےشروعاتی دنوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
Yeh Hai Mohabbatein Actress Shireen Mirza is Highly Disappointed With House Hunting in Mumbai
انہوں نے لکھا ”یہفوٹوان دنوں کی ہے جب میں ممبئی میں کیریئر کی شروعات کرنے کے لئے آئی تھی۔ آج تقریبًا 8 سال گزر چکے ہیں۔ میں نے یہاں کیا پایا۔
Yeh Hai Mohabbatein Actress Shireen Mirza is Highly Disappointed With House Hunting in Mumbai
شیرین آگےکہتی ہیں”میں شراب نہیں پیتی ، سگریٹ نہیں پیتی ، میرا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ پھرلوگ کس طرح میرے کردار کو میرے پیشہ کی بنیاد پر جج کر سکتے ہیں۔
Yeh Hai Mohabbatein Actress Shireen Mirza is Highly Disappointed With House Hunting in Mumbai
دوسری بات یہ ہے کہ جب میں ایک بروکر کو فون کرتی ہوں تو میرے سنگل ہونے کی وجہ سے کرایہ بڑھا کر بتا تا ہے۔ کیوں کہ شادی شدہ نہ ہونے کی وجہ سے مجھے گھر مکان نہیں ملے گا۔ جب دوسرے بروکر کو فون کرو تو وہ یہ پوچھتا ہے کہ ہندو یا مسلمان !
Yeh Hai Mohabbatein Actress Shireen Mirza is Highly Disappointed With House Hunting in Mumbai
شیرین مزید کہتی ہیں ”آج اتنے سال گزر چکے ہیں لیکن میری جدوجہد جاری ہے۔ میں نے یہاں بہت کچھ پایا ہے۔ آخر میں جذباتی ہو کر میں بس ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ اتنے سال بعد یہاں رہنے اور کامیابی حاصل کرنے کے باوجود میں ممبئی شہر کی رہنے والی ہوں یا نہیں؟

 

(سبھی تصویریں شیرین انسٹا گرام سے )

Title: yeh hai mohabbatein actress shireen mirza is highly disappointed with house hunting in mumbai | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery )

Leave a Reply