اب خوبصورتی کا معیار گوری رنگت نہیں رہا: یامی گوتم

نئی دہلی: کئی سالوں سے مشہور فیر نیس کریم برانڈ سے وابستہ بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا معیاربدل گیا ہے اور اب گورا رنگ خوبصورتی کا معیار نہیں رہا ہے۔

Yami Gautam: Happy that dialogue has started on definition of beauty

قابل غور ہو کہ اداکارہ یامی گوتم کی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ بالا‘ بھی خوبصورتی سے متعلق بیان کرتی ہے ، یہ فلم وقت سے پہلے گنجے ہوئے ایک شخص اور ایک سانولی رنگ کی لڑکی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اس حقائق کو دھیا ن میں رکھتے ہوئے اداکارہ سے یہ سوال کیا گیا کہ یامی گوتم ایک مشہور برانڈ کریم کا چہرہ ہیں جو رنگ پرستی کو فروغ دیتی ہے اور ہندوستان میں سانولی اور گڑھے رنگ کی خواتین کو جس طرح سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اسے وہ کس طرح سے دیکھتی ہیں؟ کیا ایک مقبول شخصیتکے طور پر آپ نے اس پر کوئی موقف اختیار کیا ہے ؟

Yami Gautam: Happy that dialogue has started on definition of beauty

جس کے جواب میں اداکارہ یامی گوتم نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا اور فلمیں انہیں چیزوں کو اجاگر کرتی ہیں ، جو صدیوں سے ہمارے چاروں طرف موجود ہیں، اس وقت ان اشتہاری فلموں کو بنانے کی وجہ بھی یہی تھی ، اس وقت خوبصورتی کی تشریح یہ تھی کہ ایک اچھا دلہا اور ایک اچھی نوکری کے لئے ایک لڑکی کا گورا ہونا ضروری ہے ، مجھے خوشی ہے کہ کہ وقت بدل گیا اور خوبصورتی کی ڈیفی نیشن پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

Yami Gautam: Happy that dialogue has started on definition of beauty

فلم ’ بالا ‘ کے بارے میں یامی گوتم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم اس بڑے موضوع پر تبدیلی لانے جا رہی ہے۔

Yami Gautam: Happy that dialogue has started on definition of beauty

اداکارہنے کہا کہ فلم ایک اہم ذریعہ ہے اور بالا ہمیں اس اہم موضوع پر بات کرنے دیتی ہے، جو صرف وقت سے پہلے گنجے پن ، گہری رنگت یا ا س طرح کی چیزوں تک محدود نہیں ہے ، جو کسی انسان کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، یہ فلم کہتی ہے کہ انسان ایک انسان جیسا ہے اسے اسی میں خوش ہونا چاہئے ، اسکا مطلب ہے خود کی قبولیت اور خود سے پیار ہے۔

Yami Gautam: Happy that dialogue has started on definition of beauty

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yami gautam happy that dialogue has started on definition of beauty in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.