لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کی چاہت میں دئے 9.5 کروڑ روپے ، بوائے فرینڈ نے دوسری معشوقہ سے شادی کر لی

نئی دہلی : ایک خاتون کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پیار کرنا اور اس کے ساتھ شادی رچانے کا خواب مہنگا پڑ گیا۔

Woman lends boyfriend Dh5 million in Dubai,
دبئی میں پیار کے ذریعہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کے بندھن میں باندھنا چاہ رہی تھی اور اس کے لئے اس نے 5 ملین درہم ( تقریبا 9.5 کروڑ روپے ) کی خطیر رقم بھی اسے دے دی تھی اس امید میں کہ اس کا بوائے فرینڈ اس سے ضرور شادی کر لے گا۔ لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔
Woman lends boyfriend Dh5 million in Dubai,
بوائے فرینڈ نے اسے کلی طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ایک دوسری معشوقہ کے ساتھ شادی رچا لی۔امارات الیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق، پیار میں ملے اس دھوکہ کا معاملہ اس وقت اجاگر ہوا جب یہ معاملہ دبئی میں تنازعات کے نمٹانے سے متعلق محکمہ میں پہنچا۔
Woman lends boyfriend Dh5 million in Dubai,
محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ہاشم سالم القوانی نے بتایا کہ معاملہ اور ان دستاویزات پر نظرثانی کرنے کے بعد جن سے پتہ چلتا ہے کہ عورت نے اپنے بوائے فرینڈ کو پیسے دئیے ہیں، محکمہ نے بوائے فرینڈ کو ساڑھے چار ملین درہم خاتون کو لوٹانے کا حکم دیا ہے۔
Woman lends boyfriend Dh5 million in Dubai,
نیز وہ رقم جسے عورت دستاویزات کے ذریعہ یہ ثابت نہیں کر پائی کہ اس نے یہ رقم لڑکے کو دی ہے، محکمہ نے اس رقم کو نظر انداز کر کے صرف ساڑھے چار ملین درہم ہی لڑکے کو لوٹانے کا حکم دیا ہے۔
Woman lends boyfriend Dh5 million in Dubai,
دبئی کی ایک کثیر قومی کمپنی میں کام کر رہی خاتون نے دو سال کی مدت میں اپنے بوائے فرینڈ کو یہ پیسے دئیے تھے۔ محکمہ کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ اس نے ایسا کیوں کیا، خاتون نے جواب دیا کہ وہ اس سے پیار کرتی تھی اور اسی لئے لڑکے کو پیسے دینے میں وہ کوئی حرج محسوس نہیں کرتی تھی۔

(سبھی فوٹوز علامتی طور پر استمال کی گئی ہے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman lends boyfriend dh5 million in dubai in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply