تصاویر:مس انڈیا 2019کا تاج پہننے کے بعد سمن راؤ نے حسینہ عالم بننے کی تیاری شروع کر دی

نئی دہلی: گزشتہ دنوں مس انڈیا 2019 کا تاج راجستھان کی سمن راؤ کے سر کی زینت بنا ۔ممبئی کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم میں اس مقابلہ میں مس انڈیا کا اعلان کئے جانے کے بعد مس انڈیا 2018کی فاتح انوکرتی داس نے سمن راؤ کو تاج پہنایا ۔ مس انڈیا 2019بنی سمن راؤ پیشے سے ایک ماڈل ہیں ۔

Who is Suman Rao, Miss India 2019?

20سالہ سمن راؤ کی پیدائش سال 1999میں راجستھان میں ہوئی ،لیکن ان کی پرورش ممبئی میں ہوئی۔ مس انڈیا بننے سے پہلے سمن راؤ مس راجستھان کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ مس انڈیا بننے کے بعد اب سمن راؤ حسینہ عالم مقابلہ میں ہندوستان کی رہنمائی کرنے کی تیاری میں لگ گئی ہیں۔ مس انڈیا مقابلہ کے دوران سمن راؤ کو مس ریمپ واک ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔

Who is Suman Rao, Miss India 2019?

سمن راؤ نے اسکولنگ ممبئی کے مہاتما ایجوکیشن سوشائٹی سے کی ہے اب وہ نئی دہلی سے سی اے کی پڑھائی کر نے کے ساتھ بی کام بھی کر رہی ہیں۔ سمن کو ڈانس اور کھیل میں کافی دلچسپی ہے۔ مس انڈیا مقابلہ کے دوران بھی سمن نے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے سبھی کو چونکا دیا تھا۔ پڑھائی کے ساتھ سمن کلاسیکل ڈانس کتھک بھی سیکھ رہی ہیں لیکن ماڈلنگ ان کا سب سے بڑا پیشن( جنون وجذبہ) ہے۔

Who is Suman Rao, Miss India 2019?

سمن اپنے لکس پر کافی دھیانے کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ سمن کے مطابق’ جب آپ زندگی میں ایک ہدف طے کر لیتے ہیں تو آپ کے جسم کی ہر رگ آپ کو جیت کی جانب لے جانے کا کام کرتی ہے۔ سمن کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں ان چیزوں کو کرنے کی بھی ہمت رکھتی ہیں ، جنہیں لوگ ناممکن مانتے ہیں ۔

Who is Suman Rao, Miss India 2019?

مس انڈیا نے کہا کہ وہ زندگی میں سب سے زیادہ متاثر اپنے والدین سے ہیں۔ مس انڈیا 2019کا خطاب جیتنے والی سمن مزید کہتی ہیں کہ یہ ان کے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ خیال رہے کہ مس انڈیا 2019مقابلہ میں کل 30شرکاءنے حصہ لیا تھا ، سبھی شرکاؤں نے ایک دوسرے کو سخت ٹکر دی۔

Who is Suman Rao, Miss India 2019?

بالی وڈ فلساز کرن جوہر ، اداکار منشی پال اور مس ورلڈ منوچی چلر نے اس شوکی میزبانی کی ۔ اس خاص شام کو چار چاند لگانے کے لئے اداکارہ ہما قریشی ،چترگندھا، کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا، وکی کوشل اور ایوش شرما ،مس ورلڈ 2018ونیسا پونسے ، شہانے پی کاک اور مکیش چھابڑا بھی موجود رہے ۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who is suman rao miss india 2019 in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.