تصاویر: انوشکا کے ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز ویراٹ کوہلی نے بتا دیا

نئی دہلی: اداکارہ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کی شادی کو ایک برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ کوہلی اس وقت انوشکا شرما کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جہاں ہندوستاناور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔

Virat Kohli reveals his and Anushka Sharma’s secret to a happy married life

انوشکا اور ویراٹ کی جوڑی کے مداح صرف انڈیامیں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی ہر جگہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز شیئر کیا ہے۔

Virat Kohli reveals his and Anushka Sharma’s secret to a happy married life

کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اور میری اہلیہ دونوں ہی عام چیزیں کرتے ہیں جیسے کہ کبھی چہل قدمی کے لیے چلے جاتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں، گزشتہ رات ہم دونوں مرین پریڈ میں تھے جہاں ہم نے ’ف±ل مون‘ انجوائے کیا، ہم وہاں بینچز پر بیٹھے اور باتیں کی‘۔

Virat Kohli reveals his and Anushka Sharma’s secret to a happy married life

کوہلی کا کہنا تھا کہ ’ دراصل بہت سادہ سی چیزیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں کیوں کہ ہم دونوں ہی مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں اور ہم ہمیشہ لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں تو ہماری ترجیح رہتی ہے کہ ہم ان سب چیزوں سے دور جائیں اور ایسی جگہ جائیں کہ جہاں ہم مکمل طور پر پہچانے نہ جائیں اور ہم انجان ہوں‘۔

Virat Kohli reveals his and Anushka Sharma’s secret to a happy married life

واضح رہے کہ ویراٹ اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

Virat Kohli reveals his and Anushka Sharma’s secret to a happy married life

اداکارہ انوشکا اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کی ہمت باندھتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاو¿ ہے۔

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli reveals his and anushka sharmas secret to a happy married life in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.