” 40 سال کی عمر کے بعد خواتین زیادہ ہاٹ اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں“

نئی دہلی: اداکارہ ودیا بالن کا کہناہے کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں۔فلم فیئر سے خصوصی بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، جنس مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔

Vidya Balan: Women are naughtier after 40. They just don't care anymore

ڈرٹی پکچر، تمہاری سلو اور کہانی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی 40 سالہ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔

Vidya Balan: Women are naughtier after 40. They just don't care anymore

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان سے خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں۔

Vidya Balan: Women are naughtier after 40. They just don't care anymore

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ ہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں مزہ آتا ہے۔

Vidya Balan: Women are naughtier after 40. They just don't care anymore

تاہم اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس کے لیے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔اداکارہ کے مطابق خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتے ہی بااعتماد ہوجاتی ہیں اور انہیں تعلقات استوار کرنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوتی۔

Vidya Balan: Women are naughtier after 40. They just don't care anymore

خیال رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو ادھیڑ عمری میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔پدما شری، نیشنل اور فلم فیئر ایواڈز سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والی ودیا بالن نے 1995 میں پہلی بار ایک فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا، تاہم انہوں نے اداکاری کی باقاعدہ شروعات 2003 میں بنگالی فلم سے کی۔ودیا بالن نے 2012 میں فلم ساز سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال ان کے پاس بچے پیدا کرنے کا وقت نہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vidya balan women are naughtier after 40 they just dont care anymore in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment