میری بھی فیملی ہے ، مجھے بھی جواب دینا ہوتا ہے : کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ نام جڑنے پر اروشی کا بیان

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کا، جن کا گزشتہ کچھ وقت سے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بہتچرچاہے حال ہی میں ایک ویڈیو یوٹیوب پر خوب وائرل ہوا ،جسے فرضی بتایا گیا تاہم اس ویڈیو میں لکھا گیا تھا کہ اروشی نے ایکس بوئے فرینڈ سے مدد مانگی ہے ، ساتھ ہی اروشی اور ہاردک کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے۔

Urvashi Rautela Asks YouTube Channels to Not Speculate About Relationship Rumours with Hardik Pandya

اب اداکارہ اروشی روتیلا نے خود اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر میڈیا چینلوں سے یوٹیوب پر ایسے ویڈیوز پر لگام لگانے کی بات کہی ہے۔

Urvashi Rautela Asks YouTube Channels to Not Speculate About Relationship Rumours with Hardik Pandya

اروشی روتیلا نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ’ میں درخواست کرتی ہوں کہ اس طرح کے ویڈیوز کے لئے جو بھی ذمہ دار میڈیا اور یوٹیوب چینل ہیں ، مہربانی کر کے ایسے ویڈیو اپلوڈ کرنا بند کریں، کیونکہ میری بھی فیملی ہے اور مجھے جواب دینا ہوتا ہے ، اس طرح کے ویڈیو میرے لئے پریشانی کھڑی کر سکتے ہیں۔

Urvashi Rautela Asks YouTube Channels to Not Speculate About Relationship Rumours with Hardik Pandya

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایسی خبریں میڈیا میں آئی تھیں کہ جسمیں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اروشی روتیلا نے ہاردک پانڈیا سے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کے میچ سے پہلے اپنی ماں اور خود کے لئے دو پاس کی بندوبست کرنے کی بات کہی تھی۔

Urvashi Rautela Asks YouTube Channels to Not Speculate About Relationship Rumours with Hardik Pandya

حالانکہ پاس کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے وہ میچ نہیں دیکھ پائی تھیں۔

Urvashi Rautela Asks YouTube Channels to Not Speculate About Relationship Rumours with Hardik Pandya

وہیں اروشی نے ان خبروں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب ان کے سابق بوائے فرینڈ کے ذریعہ پھیلائی گئی افواہیں ہیں، جو ملازمت سے نکالے جانے کے بعد اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔
(سبھی تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Urvashi rautela asks youtube channels to not speculate about relationship rumours with hardik pandya in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.