کیاپرینکا چوپڑا کو نک جونس کے ساتھ شادی کی زیادہ جلدی ہے ؟

نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ دونوں رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی ممکنہ طور پر ایک سال بعد ہوگی۔

This is How Priyanka Chopra, Nick Jonas' Rs 48 Crore Beverly Hills House Looks Like
انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ ‘ان اسٹائل’ نے اپنی خبر میں ایک اور شوبز ویب سائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ شادی کے لیے 36 سالہ اداکارہ پرینکا چوپڑا بے تاب دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کے 25 سالہ منگیتر نک جونس کو کوئی جلدی نہیں۔
This is How Priyanka Chopra, Nick Jonas' Rs 48 Crore Beverly Hills House Looks Like
رپورٹ میں جوڑے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نک جونس فوری طور پر شادی کرنے کے موڈ میں نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اورپرینکا چوپڑا شادی کے بغیر ہی تعلقات میں وقت گزار کر دیکھیں۔
This is How Priyanka Chopra, Nick Jonas' Rs 48 Crore Beverly Hills House Looks Like
ذرائع کی باتوں سے اس بات کا تاثر ملتا ہے کہ امریکی گلوکار کو بولی وڈ اداکارہ سے شادی کی جلدی نہیں، تاہم پرینکا چوپڑا اس حوالے سے اتاولی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ جلد ان کی زندگی میں وہ دن آئے جب نک جونس ان کے سامنے شوہر کے روپ میں ہوں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں اس بات پر راضی ہیں کہ شادی میں اتنی تاخیر نہیں کرنی چاہیے، تاہم نک جونس سے زیادہ پرینکا چوپڑا کو شادی کی جلدی ہے۔
This is How Priyanka Chopra, Nick Jonas' Rs 48 Crore Beverly Hills House Looks Like
شوبز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی نک جونس نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے ایک محل نما گھر خرید لیا ہے، جس کی مالیت 66 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 66 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
This is How Priyanka Chopra, Nick Jonas' Rs 48 Crore Beverly Hills House Looks Like
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس محل نما گھر میں 5 بیڈ رومز اور شاندار کھلا سوئمنگ پول بھی ہے، جب کہ اس میں ہیلی پیڈ کی بھی گنجائش ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس نے یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر لاس اینجلس کے سب سے پر تعیش علاقے میں خریدا۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: This is how priyanka chopra nick jonas rs 48 crore beverly hills house looks like in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply