تنوشری دتہ کا نیا انکشاف: کہا اس ہدایت کار نے مجھے سے کپڑے اتار کر……..

نئی دہلی :نئی دہلی : ان ددنوں اداکارہ تنوشری دتہ جنسی ہراساںکیئے جانے کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ ایک انٹر یو میں اپنے 10سال پرانے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ معروف اداکار نانا پاٹیکر نے ان کی ساتھ بدسلوکی کی ہے ۔ وہیں اب اداکارہ کا نیا انکشاف ہے کہ ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے بھی انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔

Tanushree Dutta alleges Vivek Agnihotri had told her 'kapde utaar ke naacho'
اداکارہ نے اپنے دیئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2005 کی فلم ’چاکلیٹ: ڈیپ ڈارک سیکریٹس‘ کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری کا رویہ ان کے ساتھ غیر مناسب تھا۔یاد رہے کہ اس فلم میں تنوشری دتہ کے ساتھ عرفان خان، سنیل شیٹھی، عمران ہاشمی، انیل کپور اور ارشد وارثی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
Tanushree Dutta alleges Vivek Agnihotri had told her 'kapde utaar ke naacho'
انٹرویو میں تنوشری دتہ نے شوٹنگ کے دوران ہوئے ایک واقع کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’فلم کے لیے بارش میں ایک سین شوٹ کرنا تھا، جس میں ہدایت کار کو عرفان خان پر فوکس کرنا تھا، اس دوران میں کیمرے میں نظر نہیں آنے والی تھی، اس سین میں بس عرفان خان کو کسی چیز کو دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا جس کے لیے ویویک اگنی ہوتری نے مجھے کپڑے اتار کر بارش میں رقص کرنے کو کہا، تاکہ عرفان خان کا سین اچھی طرح مکمل ہوسکے‘۔
Tanushree Dutta alleges Vivek Agnihotri had told her 'kapde utaar ke naacho'
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اس کے فوری بعد عرفان خان نے میرا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رقص کی کوئی ضرورت نہیں اور میں خود ہی تنوشری کو دیکھے بغیر یہ سین شوٹ کرسکتا ہوں‘۔تنوشری دتہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر ساتھی اداکار عرفان خان کے ساتھ ساتھ سنیل شیٹھی نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
Tanushree Dutta alleges Vivek Agnihotri had told her 'kapde utaar ke naacho'
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران 34 سالہ ماڈل و اداکارہ تنوشری دتہ نے 67 سالہ نانا پاٹیکر نے پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔ماڈل و اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر کا خواتین کے ساتھ رویہ نازیبا ہوتا ہے اور ان کی اس عادت سے اکشے کمار جیسے بڑے بڑے اداکار بھی واقف ہیں۔تنوشری دتہ نے 2008 کا واقعہ سناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران نازیبہ رویے کا نشانہ بنایا تھا۔
Tanushree Dutta alleges Vivek Agnihotri had told her 'kapde utaar ke naacho'
بعدازاں نانا پاٹیکر نے اداکارہ کے الزامات کو بےبنیاد ٹھراتے ہوئے ان پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم پروڈیوسر جینس اسکوئرا نے بھی ایک ٹویٹ میں تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر لگائے الزام کی حمایت کی۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ‘ہارن: اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران موجود تھیں جب نانا پاٹیکر نے تنوشری کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔جینس نے یہ بھی کہا کہ ’کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو 10 سال پہلے بھی ہوں لیکن آپ کے ذہن میں آج تک کافی تازہ رہتے ہیں‘۔جس کے بعدبالی وڈ اداکار و گلوکار فرحان اختر، اداکار پریانکا چوپڑا، لکھاری ٹونکل کھنہ اور اداکارہ سوارا بھاسکر بھی تنوشری کے سپورٹ میں آگے آئے ہیں۔

(تصویریں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanushree dutta alleges vivek agnihotri had told her kapde utaar ke naacho in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment