می ٹو مہم: ساجد خان نے میرے ساتھ کبھی بھی برا سلوک نہیں کیا :تمنا بھاٹیہ

نئی دہلی: ہاؤس فل ، ہم شکل، ہمت والا جیسی فلمیں بنانے والے فلمساز ساجد خان کا،جو می ٹو مہم کے توسط سے جنسی ہراسانی کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں ، باہو بلی فلم کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں( ساجد) نے میرے ساتھ کبھی بھی برا سلوک نہیں کیا اور میں ان کے ساتھ کام کے دوران پور ی طرح پرسکون رہتی تھی۔

Tamannaah Bhatia Comes Out In Support Of Sajid Khan Over Sexual Harassment Charges Against Him

تمنا نے مزید کہا کہ میں صرف یہ دیکھتی ہوں کہ کہانی کیسی ہے اور کس طرح کی فلم میں کام کررہی ہوں۔جب میں نے ساجد خان کے ساتھ کام کیا تو بدقسمتی سے ہماری فلمیں زیادہ پسند نہیں کی گئیں۔

Tamannaah Bhatia Comes Out In Support Of Sajid Khan Over Sexual Harassment Charges Against Him

خیال رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ ساجد خان کی فلم ’ ہمت والا‘ میں کام کر چکی ہیں،تمنا نے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Tamannaah Bhatia Comes Out In Support Of Sajid Khan Over Sexual Harassment Charges Against Him

جہاں تمنا نے ساجد خان کا بچاؤ کیا ہے وہیں گزشتہ دنوں ادکارہ ودیا بالن نے کہا تھا کہ وہ کبھی بھی ساجد خان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

ودیا بالن کے بیان پر ان کا ردعمل جاننے کے لیے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تمنا بھاٹیہ نہ کہا ’ سب کا الگ الگ تجربہ ہے اور سبھی کو اپنی رائے رکھنے اور تجربہ شیئر کرنے کا حق ہے، اگر ودیا بالن کا تجربہ برا رہا ہے تو اس طرح رد عمل کرنا ان کو زیب دیتا ہے“۔

Tamannaah Bhatia Comes Out In Support Of Sajid Khan Over Sexual Harassment Charges Against Him

( سبھی تصویریں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamannaah bhatia comes out in support of sajid khan over sexual harassment charges against him in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.