ہرشخص اپنی بیوی کی علالت میں اس کا ایسا ہی خیال رکھے جیسا میرے شوہر نے میرا رکھا:طاہرہ کشیپ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ کی اہلیہ رائٹر طاہرہ کشیپ نے حال ہی میںویمن میراتھن پنکاتھن ایونٹ جوائن کرتے ہوئے ایک تشہیری پریس کانفریس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر ایوشمان کھورانہ نے دو سال تک میرے لیے کروا چوتھ کا برت رکھا کیونکہ میں اس وقت زیر علاج تھی۔

Tahira Kashyap on breast cancer: I wish all men support their women as much as Ayushmann did

طاہرہ کشیپ نے بریسٹ کینسر کے دوران اپنے شوہر ایوشمان سے ملے سپورٹ پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے درد یا تکلیف کو کسی کے ساتھ بانٹ نہیں سکتے لیکن جب آپ کے درد میں آپ کا پریوار ،بچے، شوہر اور دوست آپ کا ساتھ دیتے ہیں تو آپ کی لڑائی ،لڑائی نہیں رہ جاتی ،پھر سفر آسان ،پیارا اور مستی بھرا ہو جاتا ہے ،ہم سب پیار کےلئے ترستے اور تڑپتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی ڈھیر سارے پیارسے گھرا ہوا ہے۔ طا

Tahira Kashyap on breast cancer: I wish all men support their women as much as Ayushmann did

ہرہ کشیپ نے مزید کہا کہ ’ میں دل سے چاہتی ہوں کہ ہر میاں بیوی ایک دوسرے کے برے اور اچھے وقت میں دونوں ساتھ ر ہیں ، میں بہت حیران تھی جب میلند نے بتایا کہ دیہی علاقو ں میں بہت ساری خواتین کینسرجیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کے شوہر انہیں چھوڑ چکے ہیں ، زندگی میں ہر کوئی کسی نہ کسی جدوجہد سے گزرتا ہے لیکن اگر انہیں پریوار اور لوگوں کا سپورٹ ملے تو سفر آسان ہوجاتا ہے ،

Tahira Kashyap on breast cancer: I wish all men support their women as much as Ayushmann did

میں امید کروں گی کہ مرد حضرات اپنی بیوی کو سپورٹ کریں جیسے کہ میرے شوہر نے مجھے کیا۔

Tahira Kashyap on breast cancer: I wish all men support their women as much as Ayushmann did

واضح رہے کہ طاہرہ کشیپ بریسٹ کینسر میں مبتلا تھیں اور اب رو بصحت ہو کر دوبارہ کام پر لوٹی ہیں۔تاہم وہ ابھی زیر علاج ہی ہیں اور وقتاً فوقتاً انسٹا گرام پرکینسر کے تئیں بیداری پھیلانے والے پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Tahira Kashyap on breast cancer: I wish all men support their women as much as Ayushmann did

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahira kashyap on breast cancer i wish all men support their women as much as ayushmann did in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.