سلمان خان اور اجے دیوگن اب میرا کنبہ بن گئے ہیں : اداکارہ تبو

نئی دہلی:سلمان خان اور اجے دیوگن کے ساتھ اچھے تعلقات کے حوالے سے اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ سلمان اور اجے فلم میں ان کے کو۔ اسٹار سے اب انکا پریوار بن چکے ہیں اور ان کی ان دونوں سے کافی گہری دوستی ہے اور اب یہ رشتہ وہ کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گی۔

Tabu on her bond with Salman Khan and Ajay Devgn: These relationships are unconditional

پی ٹی آئی سے گفتگو کے دوران بالی وڈ اداکارہ تبو نے دونوں اداکاروں کے ساتھ اپنے رشتے کو غیر مشروط بتایا ۔تبو نے کہاکہ ’ یہ میری زندگی میں بنا شرط کے رشتے ہیں، یہ میری زندگی کا حصہ ہیںکیونکہ میری زیادتر زندگی میرے کام سے ہی وابستہ رہی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جن سے میری ملاقات کام کے دوران ہوئی، یہ وہ لوگ ہیں جو مجھے پتہ ہے کہ کسی بھی طرح مجھے ٹوٹنے نہیں دیں گے ، میرے سلمان اور اجے دیوگن پریوار کی طرح ہیں ‘۔

Tabu on her bond with Salman Khan and Ajay Devgn: These relationships are unconditional

اداکارہ تنو نے مزید کہا کہ ’ سلمان اور اجے دیوگن کے ساتھ ان کا رشتہ کسی حمایت کے لئے نہیں بلکہ پیار اور یقین کے رشتے پر مبنی ہے۔

Tabu on her bond with Salman Khan and Ajay Devgn: These relationships are unconditional

قابل غور ہو کہ تبو نے اجے دیوگن اور سلمان خان کے ساتھ کئی فلمیں کی ہیں ، ایک طرف جہا ںپردے پر اجے دیوگن اور تبو کی جوڑی کو کامیاب مانا جاتا ہے وہیں سلمان خان بھی تبو کو اپنی فلموں کا حصہ بنانا پسند کرتے ہیں۔

Tabu on her bond with Salman Khan and Ajay Devgn: These relationships are unconditional

اداکارہ تبو جلد ہی فلم ’ دے دے پیاردے‘ میں نظر آئیں گی ، اس فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہیں۔ دوسری جانب فلم ’بھارت‘ جس سلمان خان لیڈ رول میں ہیں اس میں اداکار تبو مہمان کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم دے دے پیار دے‘ 17مئی اور فلم ’بھارت‘ 5جون کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tabu on her bond with salman khan and ajay devgn these relationships are unconditional in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.