سشمیتا سین :جنسی ہراسانی سے متعلق ”می ٹو“ مہم سے لوگوں کی سوچ تبدیل نہیں ہوگی!

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ’ ’می ٹو“ مہم لوگوں کی ذہنیت اور سوچ میں تبدیلی لائے گی۔

Sushmita Sen: I don't think a campaign will do it. MeToo will come and go
اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک وئب سائٹ کو دئیےاپنے انٹرویو میں جنسی ہراسانی معاملے اور”می ٹو“ مہم پر کھل کر اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا میں نے تنوشری دتہ کا انٹرویو پڑھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی ”می ٹو“مہم کے بعد نہیں آئی بلکہ یہ تبدیلی آئی اور چلی جائے گی، وہ صحیح ہے، دراصل یہ لوگوں کی سوچ اور ذہنیت ہے جسے تبدیل کرنا ہوگا اس کے بعد ہی اصل تبدیلی آئے گی۔
Sushmita Sen: I don't think a campaign will do it. MeToo will come and go
بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ”می ٹو“ مہم لوگوں کی سوچ میں تبدیلی نہیں لاسکتی بلکہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو ان کے حقوق اورذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔ انہیں صحیح اور غلط سے متعلق تعلیم دینی ہوگی اس وقت ہی معاشرے کی سوچ تبدیل ہوگی۔
Sushmita Sen: I don't think a campaign will do it. MeToo will come and go
سشمیتا نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے جب ہمیں ہر چیز کومسئلے کے طور پر سمجھنا چھوڑنا ہوگا، یہ تمام انسانوں کا حق ہے کہ وہ وقار کے ساتھ اپنی زندگی جیئیں۔
Sushmita Sen: I don't think a campaign will do it. MeToo will come and go
انہوں نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کہا کہ یہ سب صرف فلم انڈسٹری میں نہیں ہورہا بلکہ اب خواتین ہر شعبے میں موجود ہیں اور یہ خواتین کے ساتھ ہر جگہ ہوتا ہے۔
Sushmita Sen: I don't think a campaign will do it. MeToo will come and go
اداکارہ نے کہا لہٰذا خواتین کی سالمیت اور ان کی حفاظت ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushmita sen i dont think a campaign will do it metoo will come and go in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment