رچا چڈا:’معاشرے کے ہر حصے میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے‘

نئی دہلی: اداکارہ رچا چڈا کا کہنا ہے کہ معاشرے کی خرابی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، خواتین اپنے ساتھ ہونے والے ہراساں کرنے کے واقعات پر فوراً بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

Stories of sexual harassment will tumble out of every space, not just Bollywood, says Richa Chadha
انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے رچا چڈا نے کہا کہ ایک انسان سلجھا ہوا بھی ہو سکتا ہے لیکن ہم اس کی شخصیت کے دوسرے حصے سے ناواقف ہوتے ہیں، زبانی یا جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین بات نہیں کرسکتیں۔
Stories of sexual harassment will tumble out of every space, not just Bollywood, says Richa Chadha
اداکارہ نے کہا کہ خواتین سے متعلق ہراساں کرنے کے واقعات صرف بالی وڈ تک محدود نہیں ہیں، یہ آسان ہدف نہیں کہبالی وڈ میں اپنی ٹی آر پی حاصل کی جاسکے۔انہوں زور دیا کہبالی وڈ انڈسٹری اور خواتین کو مختلف مراحل میں خود کو منانے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور مجھ جیسی خواتین متعدد مرتبہ اس پر بات کر چکی ہیں۔
Stories of sexual harassment will tumble out of every space, not just Bollywood, says Richa Chadha
رچا چڈا نے کہا کہ ’ہم کیوں سوال نہیں اٹھا سکتے، میڈیا اور عدلیہ کیا کررہے ہیں، ہراساں کے واقعات کی کہانیاں معاشرے کے ہر حصے میں موجود ہے، یہ عفریت ختم نہیں ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’خواتین کو ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا کہ یہ معاشرہ ہمارے ساتھ کیا کررہا ہے‘۔
Stories of sexual harassment will tumble out of every space, not just Bollywood, says Richa Chadha
رچا چڈا کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ کام کرنے والی جگہ پر خواتین کو ہراساں یا سیکس سے متعلق مزاق میں بات کرتے ہیں، یہ میرے لیے بہت عجیب ہے کیونکہ یہ لوگ خواتین پر لطفے بناتے ہیں تو بند دروازے کے پیچھے ان کا کیا کردار ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دوہرے معیار کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو سیاستدانوں، ججوں، میڈیا پرسن اور اداکاروں کی جانب سے ملتے ہیں، ہمیں اس کو روکنا ہوگا اور اسے ختم کرنے کے لیے آپس میں مل کر کام کرنا ہوگا۔
Stories of sexual harassment will tumble out of every space, not just Bollywood, says Richa Chadha
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکار 67 نانا پاٹیکر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں 10 سال قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا۔

(سبھی تصویریں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stories of sexual harassment will tumble out of every space not just bollywood says richa chadha in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment