تیمور کی مقبولیت والدیں سے بھی زیادہ،جانیں کیوں!

نئی دہلی: سیف علی خان اگرچہ خود اتنا زیادہ خبروں میں نہیں رہتے، تاہم ان کے بیٹے تیمور علی خان اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔بات صرف تیمور علی خان کی خبروں میں رہنے تک محدود نہیں بلکہ اب تو یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اس چھوٹے بچے کی تصاویر بالی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں سے بھی زیادہ مہنگی بکتی ہیں۔

Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
شو’کافی ود کرن‘ میں سیف علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ انہیں رپورٹرز نے بتایا کہ تیمور کی تصاویر امیتابھ، شاہ رخ اور عامر جیسے اداکاروں سے بھی زیادہ پیسوں میں فروخت ہوتی ہیں۔
Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تیمور علی خان کی شہرت عام معاملات سے آگے نکل کر ان کے ڈال بنانے تک پہنچ گئی اور ریاست کیرالہ کے دکانوں میں تیمور علی خان کی ڈال فروخت ہونے لگی۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب کہ فلم پروڈیوسر اشورنی یاردی نے تیمور علی خان کے ڈال کی تصویر ٹوئیٹ کی۔انہوں نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں تیمور علی خان کی ڈال کی تصویر دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کیرالہ کے ایک اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
تیمور علی خان کے ڈال کی تصویر سامنے آنے کے بعد ہندوستان ٹائمز نے سیف علی خان سے مو¿قف جانا جس پر اداکار نے کوئی ناراضگی نہیں دکھائی۔اخبار سے بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے بیٹے کا نام ٹریڈ مارک میں شامل کریں، تاکہ ان کے نام کو استعمال کرکے کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکے۔
Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ تیمور علی خان کی ڈال بنانے والوں کو کم سے کم ایک ڈال ان کے پاس بھجوانی چاہیے۔ساتھ ہی سیف علی خان نے کہا کہ اچھا ہے کہ اگر ان کے بیٹے کا نام اور شکل و صورت کسی کو کوئی فائدہ دے رہی ہے، تاہم وہ اس کے بدلے اللہ تعالی سے صرف اپنے بیٹے کی سلامتی اور خیریت چاہتے ہیں۔
Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
یہ پہلا موقع ہے کہ تیمور علی خان کی ڈال کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔اس سے قبل میڈیا میں آئے دن تیمور علی خان کی خبریں اور تصاویر شائع ہوتی رہتی ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی مقبولیت والدہ کرینہ کپور اور والد سیف علی خان سے کہیں زیادہ ہے۔

Store in Kerala sells Taimur Ali Khan doll, photo goes viral
(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Store in kerala sells taimur ali khan doll photo goes viral in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment