جانیں کون ہے یہ نئی بالی وڈ اداکارہ جو پہلی بار کسی ہالی وڈ سپر ہیرو فلم کا حصہ بنیں گی

نئی دہلی: کئی بڑے بالی وڈ ستارے ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔تاہم نوازالدین صدیقی، عرفان خان، امیتابھ بچن، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سمیت کچھ بالی وڈ اداکارہالی وڈ فلموں میں کام بھی کر چکے ہیں۔

Soundarya Sharma bags role in Wonder Woman 1984
لیکن ان میں سے کوئی بھی اداکار سپر ہیرو فلم میں کام نہیں کرسکا، لیکن اب پہلی بار اداکارہ سندریا شرما ہالی وڈ کی آنے والی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ‘ونڈر ویمن 1984’ میں نظر آئیں گی۔
Soundarya Sharma bags role in Wonder Woman 1984
جی ہاں! 2017 میں ریلیز ہوئیبالی وڈ تھرلر ڈرامہ فلم ‘رانچی ڈائریز’ کی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما ‘ونڈر ویمن’ میں ایکشن کرتی دکھائی دیں گی۔
Soundarya Sharma bags role in Wonder Woman 1984
انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سندریا شرما نے ‘ونڈر ویمن 1984’ میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔
Soundarya Sharma bags role in Wonder Woman 1984
سندریا شرماکے مطابق وہ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتیں، تاہم وہ سپر ہیرو فلم کا حصہ ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ سندریا شرما آئندہ ڈیڑھ سے 2 ماہ کے دوران ‘ونڈر ویمن 1984’ کی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔
Soundarya Sharma bags role in Wonder Woman 1984
یہ فلم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ونڈر ویمن’ کا سیکوئل ہے۔سیکوئل فلم میں بھی گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی دکھائیں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی نئی بالی وڈ اداکارہ کسی ہالی وڈ سپر ہیرو فلم کا حصہ بنیں گی۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soundarya sharma bags role in wonder woman 1984 in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply