سونالی نے کیوں کہا میں زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں‘ جانیں پورا سچ

نئی دہلی: کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہونے والی اداکارہ سونالیبندرے ان دنوں علاج کے لئے امریکا میں موجود ہیں۔سونالی نے گزشتہ ماہ 10 جولائی کو اپنے لمبے، گھنے اور سیاہ بالوں کو چھوٹا کروایا تھا، تاہم اب انہوں نے علاج کی غرض سے اپنے بال مکمل کٹوالئے ہیں۔

Sonali Bendre thanks friends for support in moving post, shares body-positive image
کینسر کے مرض میں مبتلا زیادہ تر افراد کے بال جھڑ جاتے ہیں، تاہم سونالی نے بہتر علاج کے لیے پہلے سے ہی اپنے بالوں کی قربانی دی اور انہوں نے نہ صرف بالوں کو چھوٹا کروانے کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں بلکہ انہوں نے مکمل طور پر بال ختم کروانے کے بعد کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی ہے۔
Sonali Bendre thanks friends for support in moving post, shares body-positive image
سونالیبندرے نے 5 اگست کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئرکی جس میں وہ سیاہ لباس اور سیاہ چشمے کے ساتھ بغیر بالوں کے اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مشروب پیتی دکھائی دیں۔
Sonali Bendre thanks friends for support in moving post, shares body-positive image
انہوں نے بغیر بالوں کے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے جہاں درد سے بھرا پیغام شیئر کیا وہیں انہوں نے بیماری سے لڑنے کے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا، ساتھ ہی انہوں نے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Sonali Bendre thanks friends for support in moving post, shares body-positive image
سونالی نے بغیر بالوں کے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویر میں نظر آنے والی وہ ہیں اور یہ لمحات ان کے لیے بہت ہی خاص ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ لوگ انہیں عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہوں گے، لیکن ٰوہ زندگی کے ان لمحات سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔سونالی بندرے نے لکھا کہ وہ زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہیں اور وہ وقت ضائع کیے بغیر ہر آنے والے پل میں خوشی تلاش کرنے کی جستجو کرتی ہیں۔
Sonali Bendre thanks friends for support in moving post, shares body-positive image
سونالی نے تصویر میں موجود اپنی سہیلیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ جانتی ہیں کہ یہ لمحات درد بھرے اور تکلیف دہ ہیں تاہم وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ تمام لوگ ان کے ساتھ ہیں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔سونالی نے اپنی پوسٹ میں رلانے والا مذاق لکھتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج کل تیار ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا، کیوں کہ اب ان کے پاس لمبے بال نہیں۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonali bendre thanks friends for support in moving post shares body positive image in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply