کینسر سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹیں بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے،دیکھیں فوٹوز

نئی دہلی:ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے کینسر جیسی بیماری سے جنگ جیت کر ممبئی لوٹ آئی ہیں۔

Sonali Bendre smiles as she returns to Mumbai
اداکارہ سونالی بیندرے6 مہینے سے نیویارک میں کینسر کا علاج کرا رہی تھیں۔ وہ اب پوری طرح سے صحت مند ہیں اور ممبئی لوٹ آئی ہیں۔ ان کے شوہر اور فلم ساز گولڈی بہل نے بتایا کہ اب صرف روٹین چیک اپ اور اسکین ہوتے رہیں گے۔
Sonali Bendre smiles as she returns to Mumbai
سونالی نے جب ایئرپورٹ پر میڈیا کیمروں کو دیکھا تو وہ جذباتی ہوگئیں، وہ مسلسل اپنے ہاتھ جوڑ کر سبھی کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ”آپ سب کا بہت بہت شکریہ، مجھے شائقین نے اتنا پیار دیا ہے کہ میں شکریہ سے اسے پورا نہیں کرسکتی۔“
Sonali Bendre smiles as she returns to Mumbai
گولڈی بہل نے کہا، ”سبھی کا بہت بہت شکریہ۔ تقریباً چھ مہینے ہوچکے ہیں، میں سب کوبتانا چاہتا ہوں کہ اب سونالی ٹھیک ہیں، وہ اچھی طرح بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ میں ان کے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کے پیار، دعاؤں سے وہ صحت مند ہوگئی ہیں۔
Sonali Bendre smiles as she returns to Mumbai
اس وقت تک کے لئے سونالی کا تقریباً سارا علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اب بس ہمیں ریگولر اسکین اور چیک اپ کراتے رہنا ہوگا، کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے، جو کبھی بھی دوبارہ واپس آسکتی ہے۔
Sonali Bendre smiles as she returns to Mumbai
اس وقت سونالی پوری طرح صحت مند ہیں، ہمیں علاج کے لئے واپس بھی جانا پڑے گا، کیونکہ اس بیماری میں عام طور پر بیچ بیچ میں روٹین چیک اپ کرواتے رہنا ہوگا۔ سونالی بہت ہی مضبوط خاتون ہیں، ہم سب اور آپ بھی ان کے ساتھ ہیں۔“

(تصویریں سوشل  میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonali bendre smiles as she returns to mumbai in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment