کینسر کی تشخص ہونے پر خوب روئی تھی : سونالی بندرے کا انکشاف

نئی دہلی: کینسرکے عارضہ سے صحتیاب ہونے کے بعد اداکارہ سونالی بندرے نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں کینسر ہونے کے بارے میں پتہ چلا تو دلبرداشتہ اور ٹوٹ گئی تھیں۔

Sonali Bendre cried all night when she was diagnosed with cancer

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں سونالی بندرے نے حصہ لیتے ہوئے کہا ’ کہ جب انہیں کینسر کی تشخص ہوئی تو میںٹوٹ گئی اور خوب روئی،مجھے دلاسہ دیتے ہوئے میرے شوہر گولڈی بہل نے ا نہیں گلے لگایا اور کہا کہ یہ دن گزر جانے دو، اس طرح وہ ہر دن نئے حوصلےکے ساتھ کینسر سے لڑتیں۔

Sonali Bendre cried all night when she was diagnosed with cancer

بالی ووڈ اداکارہ سونالی نے مزید کہا ’ کہ انہیں لگتا تھا جیسے کالے بادل ان پر ہیں اور انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہیں ، ایک دن انہو ںنے سورج کو کھڑکی سے د یکھا اور اس کی تصویر لی، اسے دوستوں اور فیملی کو بھیجتے ہوئے لکھا’ کہ سورج کی روشنی کو چمکنے دیں ، یہ ان کا طریقہ تھا ان کالے بدلوں سے نپٹنے کا “۔

Sonali Bendre cried all night when she was diagnosed with cancer

اداکارہ سونالی بندرے نے آگے کہا کہ ’ بال ان کی شخصیت کا کافی اہم حصہ ہیں، انہیں بتایا کہ شروعاتی دور میں ان کے بالوں کی وجہ سے ہی انہیں کئی ہیئر آئیل کے اشتہارات ملے تھے، انہیں اپنے بال بے حد پسند تھے ،لیکن کیمو کی وجہ سے جب وہ گنجی ہو نا شروع ہوئیں تو انہیں بہت دکھ ہوا۔

Sonali Bendre cried all night when she was diagnosed with cancer

انہوںنے کہا ’ لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ انہیں کٹواکر ان کی وگ بنوا لیں ،لیکن انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ لیا کیونکہ وہ خود کو بالوں کو کھونے کے احساسات سے بار بار نہیں گزرنا چاہتی تھیں ۔

Sonali Bendre cried all night when she was diagnosed with cancer

سونالی نے اس بات کے لئے بھی شکریہ اداکیا کہ اس مشکل وقت میںان کے پریوار اور دوست نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور انہیں کینسر کے آگے ہارنے نہیں دیا ۔

(فوٹوز انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonali bendre cried all night when she was diagnosed with cancer in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.