میرے اعزا و اقربا اور دوست احباب نے کبھی مجھے اسٹار سمجھ کر بات نہیں کی : سوناکشی سنہا

نئی دہلی: فلم ’ کلنک‘ کی تشہیر میں مصروف اداکارہ سونا کشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے پریوار اور دستوں نے انہیں ہمیشہ زمین سے وابستہ رکھا اور یہی بات اداکاری کے تئیں ان کے حوصلے کو بنائے رکھتی ہے۔

Sonakshi Sinha's friends and family keep her grounded; says 'Never got treated like a star by my folks'

ب سوناکشی سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے ستاروں والے نکھروں سے الگ ہمیشہ مسکراتی رہتی ہیں ؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا ’ ا سکی وجہ شائد یہ ہے کہ میں ہمیشہ وہی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہے ، میرے لئے ہر فلم نئی ہوتی ہے ، جیسے وہ میری پہلی فلم ہو،میں اپنے کردار کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ پردے پر وہ بناؤٹی نہ لگے ۔

Sonakshi Sinha's friends and family keep her grounded; says 'Never got treated like a star by my folks'

سوناکشی سنہا نے مزید کہا ” ذاتی زندگی میں میرے والدین ، بھائی میرے سگے دوست احباب میرے بچپن کے فلمی دنیا سے باہر کے دوست ،کوئی بھی کبھی بھی مجھ سے ایک اسٹار کی طرح پیش نہیں آتا ، وہ ہمیشہ مجھے زمین سے جوڑ کر رکھتے ہیں، وہی سونا جسے وہ جانتے ہیں“۔

Sonakshi Sinha's friends and family keep her grounded; says 'Never got treated like a star by my folks'

مشہور اداکار اور سیاست داں شترو گھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ اگر آپ کوسچائی سے وابستہ رہنا ہے تو جی حضوری کرنے والے لوگوں سے دور رہنا چاہئے، جو میرے اپنے ہیں وہ مجھے پیار دینے کے ساتھ ہیمجھ پرتنقید بھی کرتے ہیں“۔

Sonakshi Sinha's friends and family keep her grounded; says 'Never got treated like a star by my folks'

رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا ’ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ سال مجھے پرجوش کرنے والا ہے ، کلنگ، میری اس سال کی پہلی فلم ہے، ا سکے بعد میری اور تین فلمیں آنے والی ہیں ، ہاں! میری چار فلمیں ریلیز ہوںگی، سبھی فلموں میں میرے کردار ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، یہی وجہ تھی کہ کئی کئی گھنٹے شوٹنگکے دوران بھی مجھے مزہ آتا تھا“۔

Sonakshi Sinha's friends and family keep her grounded; says 'Never got treated like a star by my folks'

جب اداکارہ سوناکشی سے سوال کیا گیا کہپہلے کی خواتین میں اور آج کے دور خواتین میں وہ تبدیلی دیکھ رہی ہیں؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ ’ خواتین کی بہتری کے لئے سماج میں کئی بدلاؤ آئے ہیں اور ابھی بھی بہت سی تبدیلی کی ضرورت ہے،موجودہ دور میں جب ہم خواتین کی بااختیاری کی خوشی مانتے ہیں وار جب شہروں میں ان کی بھیڑ دیکھتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ، لیک ہم اس سے بھی انکار نہیں کرسکتے کہ سماج کے ہر کونے میں شائد روایتی عورت بغض کی وجہ سے کئی خواتین آج بھی پنے خوابوں کی قربانی دے رہی ہیں“۔ خیال رہے کہ فلم کلنگ‘ 1940کی دہائی کی کہانی پر مبنی ہے۔

(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonakshi sinhas friends and family keep her grounded says never got treated like a star by my folks in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.