شلپا شیٹھی افطار پارٹی میں ڈانس کر ہوئیں ٹرولز

نئی دہلی: ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی جہاں گزشتہ ہفتے بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ قدرے بولڈ تصویر کھینچوانے اور کھانے پینے کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔وہیں اب بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو بھی ایک افطار پارٹی کے دوران اپنی سہیلیوں کے ساتھ رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 Shilpa Shetty Trolled For Playing Song At Iftaar Party
در اصل ہوا کچھ یوں کہ شلپا شیٹھی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی دیگر 4 سہیلیوں کے ساتھ افطار کرتی نظر آئیں۔ویڈیو میں شلپا شیٹھی خود بتاتی ہیں کہ وہ دوستوں کے ساتھ افطار پارٹی میں موجود ہیں۔
 Shilpa Shetty Trolled For Playing Song At Iftaar Party
اداکارہ ویڈیو میں بتاتی دیکھائی دیتی ہیں کہ وہ افلاطون نامی ایک میٹھی ڈش بھی کھا رہی ہیں، جس کا ذائقہ بے حد لذیذ ہے۔
 Shilpa Shetty Trolled For Playing Song At Iftaar Party
اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی افلاطون کا نام لیتی ہیں تو بیک گراؤنڈ پربالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’افلاطون‘ کا گانا چلتا ہے۔جیسے ہی فلم کا گانا شروع ہوتا ہے اس پر اداکارہ شلپا اور ان کی سہیلیاں بے اختیار ہوکر بیٹھے بیٹھے ڈانس کرنے لگتی ہیں۔
 Shilpa Shetty Trolled For Playing Song At Iftaar Party
زیادہ تر کمنٹس کرنے والے افراد اداکارہ کو نہ صرف رمضان کا احترام کرنے کا درس دیا بلکہ انہیں اوورایکٹ اداکارہ بھی قرار دیا۔
 Shilpa Shetty Trolled For Playing Song At Iftaar Party
کچھ مداحوں نے اداکارہ کو بتایا کہ اسے افطار نہیں بلکہ صرف پارٹی کہنا چاہیے، کیوں کہ افطار پارٹی میں ناچ گانا نہیں ہوتا اور اگر اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں تو وہ اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shilpa shetty trolled for playing song at iftaar party in Urdu | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery ) Urdu News

Leave a Reply