شاہ رخ فلم ’ زیرو‘کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں

نئی دہلی :شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹیزریکم جنوری 2018کو رریلیز گیا تھا۔ٹیزر کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے بےحد پسند کیا جس کے باعث شاہ رخ خان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی ایکٹو ہیں۔
فلم کے حوالے سے شاہ رخ نے ٹوئٹر پر ایک نئی ٹویٹ بھی کی، جس میں انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار اآنند ایل رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرستاروں کو بتایا کہ وہ اس فلم کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں۔

Shah Rukh Khan: With Zero, I am growing up very fast into a child
یادرہے کہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک چھوٹے قد کے آدمی یعنی بونے کا کردار اداکر رہے ہیں۔
Shah Rukh Khan: With Zero, I am growing up very fast into a child
اس فلم کے ریلیزکئے گے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا، جبکہ ان کا نیا روپ بھی کافی پسند کیا گیا۔
Shah Rukh Khan: With Zero, I am growing up very fast into a child
فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔
Shah Rukh Khan: With Zero, I am growing up very fast into a child
یہ دونوں شاہ رخ خان کے ساتھ اس سے قبل ’جب تک ہے جاں‘ فلم میں بھی کام کرچکی ہیں،جو کہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
Shah Rukh Khan: With Zero, I am growing up very fast into a child
واضح رہے کہ یہ فلم 21 دسمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(سبھی فوٹوز سوشل میڈیا سے )

Title: shah rukh khan with zero i am growing up very fast into a child | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery )

Leave a Reply