شاہ رخ خان کو 20 سال بعد بھی سمجھ نہیں آیا فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کہانی کیا تھی،جانیں کیوں؟

نئی دہلی: بادشاہ آف بالی وڈ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم ”کچھ کچھ ہوتاہے“کی کہانی کے بارے میں کہا کہ آج تک سمجھ نہیں آیا فلم کی کہانی کیا تھی۔

Shah Rukh Khan: I have never understood a script
فلم ”کچھ کچھ ہوتاہے“ کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے مرکزی کرداروں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور فلم کے ہدایت کار کرن جوہر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔
Shah Rukh Khan: I have never understood a script
اس موقع پر شاہ رخ خان نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہاکہ ابتدا میں مجھے کرن جوہر نے بہت ہی بکواس کہانی سنائی تھی لیکن میں نے یہ فلم کرن جوہر کی وجہ سے سائن کی۔
Shah Rukh Khan: I have never understood a script
شاہ رخ نے مزید کہا میں فلم کا اسکرپٹ نہیں سنتا بلکہ میں ان لوگوں کے دل کی دھڑکن سنتا ہوں جن کے ساتھ میں کام کرتاہوں، اور یہ بات میں بہت پ±ر اعتماد ہوکر کہہ سکتاہوں کہ آج تک میں فلم ”کچھ کچھ ہوتاہے“ کا اسکرپٹ سمجھ نہیں سکا لیکن میں فلمساز کو سمجھتاہوں اورمیری فلم سائن کرنے کی وجہ بھی یہی تھی۔
Shah Rukh Khan: I have never understood a script
بادشاہ خان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کرن فلم کی کہانی لے کر میرے پاس آئے اور مجھے بہت ہی بکواس کہانی سنائی جو اس کہانی سے بہت مختلف تھی جسے آپ نے فلم میں دیکھا۔
Shah Rukh Khan: I have never understood a script
کنگ خان نے کہا اس وقت کرن مجھے اپنی کہانی سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے تھے میں کہانی تو نہیں سمجھ سکا لیکن میں نےیہ فلم سائن کرلی اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں کہانی سمجھ نہیں سکا اگر میں کہانی سمجھ لیتا تو فلم اس طرح نہیں بن پاتی جس طرح آپ نے دیکھی۔

(تصویریں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan i have never understood a script in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply