جانیں کیوں شاہ رخ خان کی شخصیت سے اتنا متاثر ہیں ریحام خان

نئی دہلی:عمران خان کی سابق اہلیہ، صحافی و اینکر ریحام خان کی کتاب پر پاکستان میں بھی تبصرے ہو رہے ہیں، وہیں ہندوستان میں بھی ان کی کتاب کے اقتباسات پر تجزیے جاری ہیں۔

Shah Rukh Khan a rare man, Reham Khan in autobiography
میڈیارپورٹوں کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں جہاں اپنے سابق شوہر عمران خان کا خصوصی ذکر کیا ہے، وہیں انہوں نے دیگر مردوں سے متعلق بھی باتیں لکھی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی 445 صفحات پر مبنی سوانح حیات میں بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منکسر مزاج انسان قرار دیا۔
Shah Rukh Khan a rare man, Reham Khan in autobiography
ریحام خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2008 میں لندن میں گزارے گئے لمحات اور ان کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہبالی وڈ اداکار ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ شخص ہیں۔ریحام خان نے لکھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک برطانوی ہیلتھ فرم ‘ڈونٹ ڈلے، کلیم ٹوڈے’ کے ایک اشتہار میں کام کیا۔
Shah Rukh Khan a rare man, Reham Khan in autobiography
ریحام خان کے مطابق اس اشتہار کا مقصد برطانیہ میں موجودہندوستانی و پاکستانی افراد کو روڈ حادثات کے بعد پیش آنے والے قانونی مسائل میں مدد فراہم کرنے سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا، کیوں کہ مذکورہ ادارہ روڈ حادثات کے شکار افراد کو قانونی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کام کرتا تھا۔
Shah Rukh Khan a rare man, Reham Khan in autobiography
ریحام خان نے لکھا ہے کہ کیوں کہ وہ اس وقت ایک معروف نیوز چینل سے وابستہ تھیں اور وہ اشتہار بنانے والے ادارے کے لیے پہلی پسند تھیں، اس لیے انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ریحام خان کے مطابق اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی ملاقات میں وہ سادہ شخصیت اور کسی بھی قسم کا غرور نہ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان کی شخصیت سے متاثر ہوئیں۔
Shah Rukh Khan a rare man, Reham Khan in autobiography
ریحام خان نے شاہ رخ خان کو دوستانہ مزاج کا مالک دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اس شخص کے پروفیشنل ازم سے متاثر ہوئیں۔

(تصویریں انسٹا گرام سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan a rare man reham khan in autobiography in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply