ایسا لگتا ہے جیسے میں ہمیشہ تنہا رہوں گی:پاپ گلوکارہ سلینا گومز

نئی دہلی: امریکہ کی مشہور پاپ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے حال ہی میں یوٹیوب پر جینیس نامی اکاؤنٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے رشتے بننے اور ٹوٹنے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا یقین ہے کہ مجھے زندگی میں پیار بھی ضرور ملے گا‘۔

Selena Gomez sometimes thinks she'll be 'alone forever'

اپنے حال ہی میں سامنے آئے البم ‘ریئر’ کے کچھ بول سناتے ہوئے سلینا گومز نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آئے جب انہوں نے خود کو بےحد تنہا محسوس کیا، لیکن لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کیوں کہ سب کا ایسا خیال ہے کہ ایک اسٹار کبھی تنہا نہیں ہوسکتا۔

Selena Gomez sometimes thinks she'll be 'alone forever'

سلینا گومز کا کہنا تھا کہ ‘کچھ ایسے دن ہوتے جب میں سو کر اٹھتی اور کافی پریشان ہوتی تو اس وقت مجھے ایسا لگتا جیسے میں ہمیشہ تنہا رہوں گی، لیکن یہ صرف ایک خیال ہوتا، 15 منٹ بعد میں خود سے کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے کیوں کہ دنیا میں ہر کسی کے لیے کوئی نہ کوئی موجود ہے’۔

Selena Gomez sometimes thinks she'll be 'alone forever'

انہوں نے بتایا کہ ‘میں ابھی بھی خود کو ایک چھوٹی بچی ہی سمجھتی ہوں، مجھے زندگی میں بہت کچھ سیکھنا اور دیکھنا ہے، میرا یقین ہے کہ مجھے زندگی میں پیار بھی ضرور ملے گا’۔زندگی میں کئی ناکام رومانوی رشتے دیکھنے کے بعد گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں نے سنا ہے اور خود بھی تجربہ کیا ہے کہ جب مرد اور خواتین کم عمری میں کسی کو پسند کرتے تو انہیں دکھ بھی دیتے ہیں کیوں کہ اس سے ان کو عجیب سا اطمینان ہوتا ہے، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ جسے وہ دکھ دے رہے ہیں اسے ان کا خیال ہے’۔

Selena Gomez sometimes thinks she'll be 'alone forever'

واضح رہے کہ سلینا گومز اور مشہور زمانہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔جسٹن بیبر اور سلینا گومز کے درمیان 2012 میں پہلی بار تعلقات استوار ہوئے تھے تب دونوں میوزک انڈسٹری میں نئے تھے اور دونوں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔سلینا گومز اور جسٹن بیبر کے درمیان 2017 تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد دونوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔

Selena Gomez sometimes thinks she'll be 'alone forever'

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Selena gomez sometimes thinks shell be alone forever in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.