فوٹوز:مختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کا سارہ خان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ خان کومختصر لباس (بکنی) پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے ساتھی ہی صارفین نے سارہسے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Cruel trolls tell Muslim actress to change her religion after posting bikini photos
ہندوستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس(بکنی) میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کوپسند نہیں آئیں اس لئے انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Cruel trolls tell Muslim actress to change her religion after posting bikini photos
صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا ”شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔“
Cruel trolls tell Muslim actress to change her religion after posting bikini photos
ایک دوسرے صارف نے لکھا ”آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں“، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ”شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔“
Cruel trolls tell Muslim actress to change her religion after posting bikini photos
وہیں سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ”میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔“
Cruel trolls tell Muslim actress to change her religion after posting bikini photos
واضح رہے کہ سارہ خان ہندوستان کے ساتھ ۔ ساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: sara khan trolled for wearing bikini in Urdu | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery ) Urdu News

Leave a Reply