اس اداکارہ نے کہا ’مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے‘دیکھیں ہاٹ و سیکسی فوٹوز

نئی دہلی:مشہور ٹی وی شو ’ بگ باس‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ سارہ خان نے اسٹار پلس کے ڈرامے ’سپنا بابل کا، بدائی‘ کے ساتھ ٹیلی ویڑن کیریئر کا آغاز کیا تھا۔تاہم اب اداکارہ گلوکاری کی جانب بھی اپنے کیریئر کو موڑ رہی ہیں۔

Sara Khan make a Shocking Statement
سارہ خان کا پہلا گانا ’بلیک ہارٹ‘ بھی سامنے آگیا، اس گانے میں انہوں نے خود ہی اداکاری بھی کی، جبکہ ان کے بولڈ انداز کو سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں اداکارہ کافی بولڈ ملبوسات میں نظر آئیں، جبکہ ایک سین میں اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریباً لباس کے بغیر نظر آ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ کو اس قسم کے انداز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Sara Khan make a Shocking Statement
اس گانے کو حال ہی میں آنل لائن لانچ کرنے کے علاوہ اس کی لانچنگ کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں سارہ کے قریبی دوست شریک ہوئے۔ان دوستوں میں راکھی ساونت بھی موجود تھیں جو خود کئی متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
Sara Khan make a Shocking Statement
تقریب کے دوران راکھی ساونت نے سارہ خان سے گانے میں ان کے نیم عریاں انداز پر لوگوں کے کمنٹس پر سوال کیا تو سارہ نے نہایت متنازع بیان دے دیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’لڑکوں کو کیوں نہیں کہا جاتا کہ انہیں آنکھوں کا پردہ کرنا چاہیے؟‘
Sara Khan make a Shocking Statement
سارہ نے مزید کہا کہ ’میری صرف ایک ہی شکایت ہے ان لوگوں سے جو خواتین پر انگلی اٹھاتے ہیں، میں ان سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی آنکھوں پر شرم کریں کہ وہ یہ سب دیکھ ہی کیوں رہے ہیں؟ ایسے لوگوں کو پردہ کرنا چاہیے، ہم کیوں کریں؟‘۔
Sara Khan make a Shocking Statement
سارہ نے مزید کہا کہ ’خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہونی چاہیے، کیوں کہ ہم نے ہی مردوں کو پیدا کیا ہے، ورنہ یہ لوگ اس دنیا میں آتے کہاں سے‘۔سارہ خان نے راکھی ساونت کے ساتھ مذاق اڑاتے ہوئے یہ تک کہا کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال کر ان سب کو اندھا کردینا چاہیے۔یاد رہے کہ سارہ خان نے صرف ہندوستانمیں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sara khan make a shocking statement in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment