والد کی دوسری شادی کے دن والدہ نے تیاری میں مدد دی تھی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد(سیف علی خان) کی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دوسری شادی میں شرکت کے موقع پر ان کی والدہ امریتا سنگھ نے انہیں تیار ہونے میں مدد کی تھی۔سیف علی خان اور سارہ نے حال ہی میں کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں شرکت کی۔

Sara Ali Khan says mom Amrita Singh dressed her up for dad Saif’s wedding with Kareena Kapoor
واضح رہے کہ سارہ بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جبکہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور خان سے ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔
Sara Ali Khan says mom Amrita Singh dressed her up for dad Saif’s wedding with Kareena Kapoor
شو میں سیف علی خان کی کرینہ کپور سے دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے سارہ نے بتایا، ‘میری والدہ نے مجھے میرے والد یعنی سیف علی خان کی شادی میں شرکت کے لیے تیاری میں مدد دی، بہت سارے لوگوں کا خیال ہوگا کہ کرینہ عجیب ہیں یا میری والدہ عجیب ہیں، لیکن یہ سب بہت آرام دہ تھا۔ ہر کوئی میچور تھا اور یہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے۔’
Sara Ali Khan says mom Amrita Singh dressed her up for dad Saif’s wedding with Kareena Kapoor
اداکارہ سارہ کے مطابق ‘ہر کوئی مجھ سے اپنے تعلق کے بارے میں بہت واضح تھا۔ اس میں کوئی کشمکش نہیں تھی، کرینہ نے خود کہا کہ دیکھو تمہاری ایک بہت اچھی ماں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہم دوستوں کی طرح رہیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے بھی کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ‘یہ تمہاری دوسری والدہ ہیں’ یا انہوں نے کبھی صورتحال کو میرے لیے غیر آرام دہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔
Sara Ali Khan says mom Amrita Singh dressed her up for dad Saif’s wedding with Kareena Kapoor
سارہ کے مطابق وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے والدین اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں اور اب ان کے ‘2 پرسکون گھر ہیں بجائے ایک غیر آرام دہ گھر کے’۔
Sara Ali Khan says mom Amrita Singh dressed her up for dad Saif’s wedding with Kareena Kapoor
اس موقع پر سیف علی خان نے بھی انکشاف کیا کہ کرینہ کپور سے شادی کے دن انہوں نے پہلی اہلیہ امریتا کے نام ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔سیف کے مطابق میں نے لکھا کہ ‘زندگی کا ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے اور یہ بھی کہ ہم نے ایک اچھا وقت گزارا ہے، پھر میں نے یہ نوٹ کرینہ کو دکھایا اور اسے آگے بھیج دیا، جس کے بعد سارہ نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ‘میں ویسے بھی شادی میں شریک ہو رہی تھی لیکن اب میں خوشی کے ساتھ آرہی ہوں’۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے اکتوبر 2012 میں کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی۔

(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sara ali khan says mom amrita singh dressed her up for dad saifs wedding with kareena kapoor in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment