سارہ علی خان فوٹو گرافر پر جب برس پڑیں، جانیں کیوں؟

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔بالی وڈ کی دنیا میں چھوٹے نواب سے مشہورایکٹر سیف علی خان کی بیٹی بھی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں جو فلم ’قیدر ناتھ ‘ میں اور فلم ساز روہت شیٹھی کی ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم میڈیا کا سامنا کرنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر میڈیا کے نمائندوں پر غصہ کرتی نظر آتی ہیں۔

Sara Ali Khan gets angry at photographer
حال ہی میں وہ ایک فوٹو گرافر پر بھڑک اٹھیں۔ سارہ علی خان اپنے نجی کام کی وجہ سے ایک جگہ گئیں جہاں وہ عمارت کی حدود میں کرسی پربیٹھ کر انتظار میں مصروف تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر داخل ہو کر تصاویر لینے لگا۔
Sara Ali Khan gets angry at photographer
جس پر اداکارہ سارہ غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔
Sara Ali Khan gets angry at photographer
سارہ علی خان نے فوٹو گرافر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں۔
Sara Ali Khan gets angry at photographer
آپ اس حدود میں نہیں آسکتے تاہم کچھ دیر بعد ہی اداکارہ نے غصے پر فوٹو گرافر سے معافی مانگ لی۔
Sara Ali Khan gets angry at photographer

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قیدر ناتھ ‘ میں سارہ علی خان سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ہمراہ ڈیبیو کر رہی ہیں یہ فلم رواں سال 30 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sara ali khan gets angry at photographer in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply