اداکاری کرتے وقت فنکار بھول جاتا ہے کہ وہ کون ہے : سارہ علی خان

نئی دہلی: فلم ’ کیدرناتھ اور ’ سیمبا ‘ جیسی فلموں سے فلم بینو ں کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کسی تاریخی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

Sara Ali Khan: Acting lets you forget who you are

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ شہری زندگی سے متعلق کوئی فلم کرنا چاہوں گی ، رومانٹک کامیڈی، کمرشیل مسالا فلم کرنا چاہوں گی ، اس کے علاوہ ایکشن و تھرلر میں بھی قسمت آزمائی کرنا پسند کروں گی۔

Sara Ali Khan: Acting lets you forget who you are

بالی وڈ میں اپنے اب تک کے سفر کے بارے میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ’ ایکشن اور کٹ کے درمیان میں سب سے دلچسپ چیز یہ ہے کہ آپ بھول جاتے ہیں کہ آپ کون ہیں، آپ کسی اور کی زندگی ، کسی اور کی کہانی اور کسی اور کے کردار کوبخوبی نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ وہی بن جاتے ہیں ۔

Sara Ali Khan: Acting lets you forget who you are

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ ’ اس طرح سے یہ پیشہ ہمیں کئی ساری زندگی کو جینے اور کئی سارے تجربہ کے ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

Sara Ali Khan: Acting lets you forget who you are

سارہ نے اپنی ڈبیو فلم ’ کیدارناتھ‘ کی شوٹنگ کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ کیدارناتھ‘ میں کردار کو بہت ہی خوبصورت طریقے سے لکھا گیا تھا اور اس ے بہترین ڈھنگ سے بنایا گیا ، اس کردار کے بارے میں سننے کے بعد میں مکو کے کردار کو نہ نبھانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔

Sara Ali Khan: Acting lets you forget who you are

اداکارہ سارہ نے اس کردار کو لکھنے کے لئے کنیکا ڈھیلوں( فلم کیدارناتھ کی رائٹر) کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کردار ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔

(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sara ali khan acting lets you forget who you are in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.