ثانیہ مرزا کی بہن انعم او رسابق کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی: معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا اسد کے ساتھ رشتہ گزشتہ کئی مہینوں سے زیر بحث کاموضوع تھا۔گذشتہ شب حیدرآباد میں انعم مرزا اور اسدالدین ازدواجی زندگی میں منسلک ہو گئے۔ اسد مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کے صابزادے ہیں۔

Sania Mirza's sister Anam ties the knot with cricketer Mohammed Asaduddin

انعم نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انعم اور اسد کی شادی کی تصاویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ انعم دلہن کے روپ میں بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ، جبکہ اسد نے بادامی رنگ کی شیروانی پہن کر محفل میں چار چاند لگا دئے۔

Sania Mirza's sister Anam ties the knot with cricketer Mohammed Asaduddin

تصویر شیئر کرتے وقت انعم نے کیپشن میں لکھا ، ”مسٹر اینڈ مسز! الحمد اللہ فار ایوری تھِنگ۔“بتایا جا رہا ہے کہ انعم اور اسد ایک دوسرے سے کافی دنوں سے ملاقات کررہے تھے اور انہوں نے محبت کی شادی کی ہے۔ ثانیہ مرزا بھی کئی مرتبہ اپنی بہن انعم اور اسد کے تعلقات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ اسد کو ایک طوعل عرصے سے اس لمحے کا انتظار تھا اور جب یہ لمحہ آیا تو اسد نے بھی یہ خوشخبری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے سب کو سنائی۔

Sania Mirza's sister Anam ties the knot with cricketer Mohammed Asaduddin

دولہا اسد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ، ”آخرکار میں نے اپنی محبت سے شادی کرلی۔“اس مبارک موقع پر ثانیہ مرزا نے بھی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ انعم پیشہ کے اعتبار سے فیشن کیوریٹر اور اسٹائلسٹ ہیں اور والد اظہرالدین کے گوا کو پری سیزن کیمپ ٹیم میں مشیر مقرر کئے جانے کے بعد اسد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Sania Mirza's sister Anam ties the knot with cricketer Mohammed Asaduddin

اسد وجے ہزارے ٹرافی میں نہیں کھیلے لیکن ان کا نام رنجی ٹیم میں شامل تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے ڈیبیو سے قبل اسد 2009 میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کولٹس الیون کے لئے کے معین الدولہ گولڈ کپ میں کھیلے تھے۔

Sania Mirza's sister Anam ties the knot with cricketer Mohammed Asaduddin

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirzas sister anam ties the knot with cricketer mohammed asaduddin in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.