جانیں ثانیہ مرزا کابالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کے ساتھ کیا رشتہ ہے !

نئی دہلی: ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔ اداکارہ دیا مرزا اورثانیہ مرزا کے خاندانی نام ایک جیسے ہونے کے باعث اکثر لوگ دونوں کو بہنیں سمجھ لیتے ہیں تاہم ثانیہ مرزا نے اب اپنے دیا مرزا کے ساتھ رشتے پر کھل بات کی ہے۔

Sania Mirza claifies Diya mirza is not my relative

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی چھوٹی بہن انعم کے ساتھ ”دی کپل شرما شو“میں شرکت کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا ان کی بہن ہیں؟

Sania Mirza claifies Diya mirza is not my relative

اس سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا یہ سوال مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں اور اب میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے صرف خاندانی نام(مرزا)ایک جیسے ہیں باقی ہم دونوں کے درمیان کوئی سگا رشتہ نہیں ہے، ہاں دیا مرزا اور میں اسکول میں ایک ساتھ تھے لیکن وہ مجھ سے سینئر تھیں۔

Sania Mirza claifies Diya mirza is not my relative

ثانیہ مرزا نے دیا مرزا سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا جب دیا مرزا نے مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتا تھا اس دوران میں نے ٹینس کی دنیا میں نیا نیا قدم رکھاتھا۔

Sania Mirza claifies Diya mirza is not my relative

اس وقت ایک خاتون ہمارے گھر آئیں اور میری والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کے بچے بہت باصلاحیت ہیں، میری ماں نے سوچا شاید وہ میری وجہ سے انہیں مبارکباد دے رہی ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا وہ اداکارہ دیا مرزا کی بات کررہی تھیں۔

Sania Mirza claifies Diya mirza is not my relative

دراصل ان خاتون کو لگا کہ دیامرزا کا تعلق بھی ہمارے خاندان سے ہے اوروہ میری بہن ہیں۔تاہم میری والدہ نے ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صرف خاندانی نام ایک جیسے ہیں لیکن ہمارا دیا مرزا سے کوئی رشتہ نہیں۔

(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirza claifies diya mirza is not my relative in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.