سلمان خان کا پھر سے ’رجو ‘کے ساتھ رومانس کرنے کا اعلان

نئی دہلی: ہندی سنیما کے دبنگ اداکارسلمان خان نے اپنی ایکشن کامیڈی فلم ‘دبنگ’ کی تیسری سریز فلم ’ دبنگ تھری‘ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اگرچہ سیریز کی تیسری فلم کے بنانے کی خبریں گزشتہ 2 سال سے سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی بھی تصدیق یا وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ ‘دبنگ تھری’ کب تک ریلیز کی جائے گی۔

Salman Khan, Sonakshi Sinha announce Dabangg 3
تاہم اب فلم کے ہیرو سلمان خان نے ہی تمام چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے تیسری فلم بنانے اور اسے ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔سلمان خان نے ‘دبنگ’ کو 8 سال مکمل ہونے پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ پھر سے چلبل پانڈے بن کر رجو کے ساتھ رومانس کرنے آ رہے ہیں۔
Salman Khan, Sonakshi Sinha announce Dabangg 3
سلمان خان نے ٹوئیٹ میں دبنگ کے مرکزی کردار ‘رجو’ یعنی سوناکشی سنہا کے ساتھ چلبل پانڈے یعنی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دبنگ کو ریلیز ہوئے8 سال مکمل ہوگئے’۔
Salman Khan, Sonakshi Sinha announce Dabangg 3
اداکارہ نے چلبل پانڈے اور رجو کو پیار دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے سیریز کی تیسری فلم سے متعلق بھی اعلان کردیا۔سلمان خان نے بتایا کہ ‘دبنگ تھری’ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔علاوہ ازیں سوناکشی سنہا نے بھی دبنگ کو 8 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔
Salman Khan, Sonakshi Sinha announce Dabangg 3
سلمان خان نے فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ اور مہینے کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ برس کے اختتام سے قبل ریلیز کردیا جائے گا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اور کون شامل ہوگا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
Salman Khan, Sonakshi Sinha announce Dabangg 3
ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ ‘دبنگ تھری’ میں مونی راؤ یا سنی لیونی جیسی اداکاراو¿ں کو بھی مختصر کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سیریز کی پہلی فلم ‘دبنگ’ 10 ستمبر 2010 اور دوسری فلم 2012 کو ریلیز کی گئی تھی۔سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز بھی ‘دبنگ’ کے ذریعے ہی کیا تھا۔

(سبھی تصویریں سوشل میڈیا سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan sonakshi sinha announce dabangg 3 in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply