بالی وڈ دبنگ سلمان خان کا ولن کی بیٹی کو ہیروئن بنانے کا اعلان،تصویروں میں جانیں کون ہےیہ لڑکی !

نئی دہلی: سلمان خان جہاں اپنی فلموں کے ذریعے نئی اداکاراؤں کو متعارف کرانے میں شہرت رکھتے ہیں۔وہیں ان پر شوبز سے تعلق رکھنے والے خاندان کے بچوں کو انڈسٹری میں متعارف کرانے اور ان پر اقربا پروری کو بڑھانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

Salman Khan All Set to Launch Nutan’s Granddaughter, Pranutan
سلمان خان نے اداکار ادیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو متعارف کرایا تھا، وہیں انہوں نے جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی ہوم پروڈکشن کی فلم ‘لو راتری’ کے ذریعے اپنے بہنوئی اور نئی اداکارہ ورینا حسین کو بھی متعارف کرایا ہے۔
Salman Khan All Set to Launch Nutan’s Granddaughter, Pranutan
اب انہوں نے بولی وڈ کے ایک ولن کی بیٹی کو ہیروئن بنانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔جی ہاں، سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ 57 سالہ منیش بہل کی بیٹی پرانوتن بہل ان کی ا?نے والی فلم میں ظہیرو کی ہیروئن ہوگی۔
Salman Khan All Set to Launch Nutan’s Granddaughter, Pranutan
دبنگ ہیرو نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ پرانوتن بہل کو خوش اآمدید کہیں۔ساتھ ہی انہوں نے پرانوتن کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ نوتن کی پوتی اور مونیا کی بیٹی ہیں۔25 سالہ پرانوتن بہل ماضی میں سلمان خان کے ساتھ چند فلموں میں ساتھ کام کرنے والے اداکار منیش بہل کی بڑی بیٹی ہیں۔
Salman Khan All Set to Launch Nutan’s Granddaughter, Pranutan
ان کے والد نے 100 کے قریب فلموں اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر فلموں میں انہوں نے منفی کردار ادا کیے ہیں۔منیش بہل کو بولی وڈ کے نوجوان ولن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
Salman Khan All Set to Launch Nutan’s Granddaughter, Pranutan
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان نے نوتن کی پوتی اور منیش بہل کی بیٹٰی پرانوتن بہل کو اپنے ہی بچپن کے دوست اقبال کے بیٹے ظہیراقبال کی آنے والی فلم کے لیے کاسٹ کیا ہے۔اس فلم کے لیے سلمان خان نے رواں برس مئی میں ہی ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan all set to launch nutans granddaughter pranutan in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply