تصاویر: اداکارہ رینوکا شیہانے نے طوائفوں کی حمایت کی

نئی دہلی: اپنی صاف گوئی اور بیباک بیانات سے معروف بالی ووڈ اداکارہ رینوکا شہانے طوائفوں کی حمایت کر تے ہوئے اداکارہ سوچترا کرشنا مورتی کے ایک ٹوئٹ میں مجرموں اور طوائفوں کو ’ برابر‘ ( مساوی) کہے جانے پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے رینوکا نے کا کہنا ہے کہ سیکس ورکروں پر لاگو کی گئی روایات میںبہتری کرنے کی ضرورت ہے۔

Renuka Shahane takes a stand on prostitutes

سوچترا نے ٹوئٹ کر لکھا تھا’ اما ں ہمیشہ کہتی تھیں کہ پیسہ سب کچھ نہیں ہے ، مجرموں ا ور طوائفوں کے پاس دولت ہوتی ہے، پیسے معنی نہیں رکھتے ، لیکن کردار و ایمانداری بہت اہمیت رکھتی ہے ، میں آج ان کے لفظوں کا سہی معنی سمجھ پائی ہوں، مجھے کبھی مڈل کلاس کے اقدار کو لیکر فخر محسوس نہیں ہوا“۔

Renuka Shahane takes a stand on prostitutes

خیال رہے کہ سوچترا کرشنا مورتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ کبھی ہاں کبھی نہ‘ میں کام کر چکی ہیں ، یہ فلم 1994میں ریلیز ہو ئی تھی۔

Renuka Shahane takes a stand on prostitutes

اس ٹوئٹ پر اداکارہ رینوکا شہانے جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کر لکھا ” سوچترا ہمیں عورت ہونے کے ناطے اس نا انصافی کو سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے، جسے ہمارے رسم و رواجوں نے طوائفوں پر لاگو کیا ہے، اہم طوائفوں کو بھلا برا کہتے ہیں ، مگر ہمیں مجروں اور طوائفوں کو یکساںنہیں شمار کرنا چاہئے ۔

Renuka Shahane takes a stand on prostitutes

رینو کا کے اس تبصرہ پر سوچترا نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹوئٹ کسی اور حوالے میں کہی با ت تھی۔ رینوکا نے ایک بعد دیگر چار ٹوئٹ کئے اور کئی اہم سوال اٹھائے ،انہوںنے مزید کہا کہ طوائفیں ہمیشہ وہ بیچتی ہیں جو ان کا اپنا ہوتا ہے لیکن مجرم ہمیشہ دوسروں کی چیزوں کو چھیننا چاہتے ہیں ، طوائفوں کو اکثر اس میں زبردستی ڈال دیا جاتا ہے ،ہیومن ٹرافیکنگ کے ذریعہ 7سال کی چھوٹی بچیوں کو اس ڈال دیا جاتا ہے ، کیا اس عمر میں کسی بچے کونہ کہنے کا خق دیا جاتا ہے؟ ۔

Renuka Shahane takes a stand on prostitutes

اداکارہ رینوکا نے مزید آگے کہا ’ طوائفوں کے ساتھ برا برتاو¿ کیا جاتا ہے ، انہیں گالی دی جاتی ہے، ریپ کیا جاتا ہے ، ڈرگس دی جاتی ہے اور ان کے ساتھ یہ سب بے حد کم عمر میں کیا جاتا ہے ، ان سب کے بعد اس طرح کے ہوئے ریپ کے ساتھ انہیں اس دھندے میں اتار دیا جاتا ہے ، اتنا ہی نہیں انہیں ان کی کمائی تک نہیں دی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ رینوکا شہانے سماج میں موجود کئی اور برائیوں کو لیکر اپنی آوازیں بلند کرتی رہی ہیں۔

(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Renuka shahane takes a stand on prostitutes in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.