تصاویر: اس پاکستانی اداکارہ کو ساتھی اداکارہ نے زہر دیکر مارنے کی کوشش کی!

نئی دہلی:لالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ ان کو ایک ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دیکر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

Reema claims fellow actress tried to kill her by poison

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عروج کے دور میں ہر طرح کی کامیاباں حاصل کیں لیکن کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا حتیٰ کہ ساتھی اداکاراؤں کی وجہ سے مجھے برا وقت بھی دیکھنا پڑا اور کئی بار تو میری کردار کشی بھی کی گئی۔

Reema claims fellow actress tried to kill her by poison

اداکارہ ریما نے بتایا کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی یہاں تک کہ آصف رضا میرکے ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی اور زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھےلیکن اس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

Reema claims fellow actress tried to kill her by poison

اداکارہ نے کہا اس کے باوجود میں نے اس واقعے کی پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

Reema claims fellow actress tried to kill her by poison

اداکارہ ریما خان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی پروجیکٹ کرنے سے روک دیا گیا اور مختلف طرح سے میرے اسکینڈل بنائے گئے۔

Reema claims fellow actress tried to kill her by poison

واضح رہے کہ لالی وڈ میں طویل عرصے راج کرنے والی ریما خان شادی کے بعد امریکا منتقل ہو گئی ہیں تاہم وہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔

(فوٹوز انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Reema claims fellow actress tried to kill her by poison in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment