میرے والد مجھے پہلی بار کیمرے کے سامنے دیکھ کر حیران ہو گئے تھے : روینہ ٹنڈن

نئی دہلی: ہندی سنیما میں ایک دہائی تک سر فہرست اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی روینہ ٹنڈن کے والد فلمساز روی ٹنڈن کو یقین ہی نہیں تھا کہ ان کی بیٹی روینہ کبھی اداکارہ بھی بن سکتی ہیں ۔

Raveena Tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time

90کی دہائی سے لیکر 2000تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلو ں پر راج کر نے والی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے خود یہ بات کہی ہے۔

Raveena Tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ’ کہ ان کے والد محترم روی ٹنڈن کا خیال تھا کہ وہ ایک اداکارہ نہیں بن پائیں گی کیونکہ انہوں نے کبھی بھی اداکاری یا ڈانس سے متعلق کوئی باقاعدہ تربیت نہیں لی تھی۔

Raveena Tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time

گزشتہ روز ممبئی میں ہوئے تیسرے انٹرٹینمنٹ ٹریڈ ایوارڈ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا ’میرے والد کو یقین نہیں تھا کہ میں اداکاری میں قدم رکھ سکتی ہوں، کیونکہ میں فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے اداکاری یا رقص کلاسوں میں شامل نہیں ہوئی تھی، اسکول ختم کرنے کے بعد میں نے فوراً کیمرے کا سامنا کیا ،ا سلئے وہ تھوڑا حیران تھے ، مجھے لگتا ہے کہ وہ خوشی کے آنسوؤں کی طرح خوش کی حیرت تھی ۔

Raveena Tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے70اور80کے عشرے میں مجبور، کھیل میں کھیل، وقت کی دیوار، خوددار، سمیت کئی مشہور فلمو ںمیں کام کیا ہے ۔ روینہ کو انٹر ٹیمنٹ ٹریڈ ایوارڈ کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

Raveena Tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time

اداکارہ روینہ ٹنڈن ان دنوں ڈانس ریلٹی شو ’ نچ بلیے‘ سریز 9میں بطور جج نظر آرہی ہے۔ اس شو کے پروڈیوسر بالی وڈ اداکارہ سلمان خان ہیں۔
(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raveena tandon reveals her father was shocked to see her on camera the first time in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.