اس اداکارہ کوجسم نمایاں کرنے والا لباس پہننے پر 5 سال قید کی سزا کا سامنا ہے! تصویروں میں دیکھیں

نئی دہلی : مصر کی ایک مشہور اداکارہ کو جسم نمایاں کرنے والا لباس پہننے پر 5 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Rania Youssef charged over revealing dress
خبر راساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ فلم فیسٹیول کے اختتامی روز رانیہ یوسف نامی اداکارہ سیاہ رنگ کے جالی والے لباس پہن کر شریک ہوئیں، جس میں ان کی ٹانگوں کا بیشتر حصہ دیکھائی دے رہا تھا ۔اس لباس نے مصری عوام کی اکثریت کو مشتعل کیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی پسند کا لباس پہننے کا حق ہے۔تاہم اس لباس پر اداکارہ کو عوامی سطح پر فحاشی کے مقدمے کا سامنا ہے۔
Rania Youssef charged over revealing dress
اداکارہ نے گزشتہ شب ایک فیس بک پوسٹ میں کسی حد تک معذرت خواہانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اس لباس پر لوگوں نے ان کے بارے میں غلط رائے قائم کرلی جو کہ انہوں نے فیشن ڈیزائنرز کے مشورے اور بین الاقوامی فلمی فیسٹیولز کے معیار کو مدنظر رکھ کر پہنا۔
Rania Youssef charged over revealing dress
رانیہ یوسف نے کہا ‘ ہم مصری معاشرے میں پلے بڑھے ہیں اور میں اس کے اقدار اور اخلاقیات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہوں’۔44 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی یہ لباس نہ پہنتی اگر انہیں اندازہ ہوتا کہ ایسا تنازع ہوسکتا ہے۔اداکارہ کے خلاف مقدمہ 2 وکلاءعمرو عبدالسلام اور سمیر صابری نے دائر کیا جو معروف شخصیات کو عدالتوں میں لانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
Rania Youssef charged over revealing dress
سمیر صابری کے مطابق ‘رانیہ یوسف کا لباس سماجی اقدار، رویات اور اخلاق کے خلاف تھا جس سے فیسٹیول کی ساکھ اور مصری خواتین کی عزت کو نقصان پہنچا’۔اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس پر وکلاءنے چیف پراسیکیوٹر کے پاس شکایت دائر کی اور انہوں نے فوری طور پر اداکارہ کو ٹرائل کے لیے طلب کرلیا۔
Rania Youssef charged over revealing dress
مصر میں عام طور پر ایسی شکایات پر اقدامات میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں مگر اس معاملے میں تیزی سے ایکشن لیا گیا اور اب اداکارہ 12 جنوری کو عدالت میں پیش ہوں گی۔اگر انہیں مجرم قرار دیا گیا تو اداکارہ کو 5 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔مصری اداکاروں کی تنظیم نے اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانی بنایا۔
Rania Youssef charged over revealing dress
گزشتہ سال ایک مصری عدالت نے گلوکارہ شمع احمد کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں ایک سال کم کردیا گیا تھا اور انہیں یہ سزا نامناسب لباس میں ایک ویڈیو میں نظر آنا تھا۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rania youssef charged over revealing dress in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment