جب اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے رانی مکھرجی کو بوسہ دیا، جانیں کیوں؟

نئی دہلی:اداکار شاہ رخ خان’ ڈی ڈی ایل جے‘ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی دیگر رومانٹک فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں رومانوی ہیرو یا ‘کنگ آف رومانس’ بھی کہا جاتا ہے۔اور اب اداکارہ رانی مکھرجی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ شاہ رخ خان کو کیوں رومانوی ہیرو مانا جاتا ہے۔

Rani Mukherjee talks about Shah Rukh Khan
‘مڈ ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر اس فلم کے ہدایت کار کرن جوہر اور کاسٹ نے ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنے اپنے تجربات بتائے۔اسی شو میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی کو ایک ساتھ اسٹیج پر فلم کے حوالے سے بات کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا، جہاں رانی مکھرجی نے کئی انکشافات کیے۔
Rani Mukherjee talks about Shah Rukh Khan
رانی مکھرجی نے اعتراف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان نے ہی رومانس کرنا سکھایا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا۔رانی مکھرجی نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران بوسہ دیا اور وہ یہ سین شوٹ کرواتے ہی شرم سے لال ہوگئے۔
Rani Mukherjee talks about Shah Rukh Khan
رانی مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں کاجول کو اپنی بڑی بہن ‘دیدی‘ کہہ کر پکارتی تھیں اور ان سے مشورے اور مدد مانگتی تھیں۔
Rani Mukherjee talks about Shah Rukh Khan
اسی تقریب میں کاجول نے بتایا کہ رانی مکھرجی نے فلم میں ‘ٹینا’ نامی خوبرو اور نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، اس لیے وہ شوٹنگ کے دوران بھی شہزادیوں کی طرح تیار ہوکر آتی تھیں۔کاجول کے مطابق رانی مکھرجی اپنے کردار کی طرح مختصر کپڑوں میں خوبرو بنتی پھرتی تھیں۔کاجول اور رانی مکھرجی کی گفتگو کے دوران شاہ رخ خان شرم کے مارے ہنستے رہے اور ان سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔
Rani Mukherjee talks about Shah Rukh Khan
خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایات کرن جوہر نے دی تھیں، جنہوں نے اگرچہ اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے اشارتا کہا تھا کہ اگر وہ اپنی کسی ماضی کی مقبول فلم کا سیکوئل بنائیں گے تو اس میں رنبیر کپور، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کریں گے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rani mukherjee talks about shah rukh khan in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply