تصاویر: راکھی ساونت نے غیر مقیم ہندوستانی سے شادی کی تصدیق کر دی

نئی دہلی: ڈرامہ کوئن سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت رتیش نام کے اپنے ہی ایک مداح کے ہمراہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

Rakhi Sawant Confirms Marrying NRI, Reveals Husband's Name and Details

ہندوستانی نژاد 36سالہ رتیش یورپ کے رہنے والے ایک کاروباری شخص ہیں ۔رتیش کے ساتھ شادی سے متعلق ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا ’ انہوںنے رتیش کے ساتھ ہندو اور عیسائی رسم رواج سے ممبئی کے اندھری واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں 28 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ساتھ دونوں نے کورٹ میرج بھی کی ہے۔

Rakhi Sawant Confirms Marrying NRI, Reveals Husband's Name and Details

راکھی نے اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ’ میں اور رتیش ایک دوسرے کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے جانتے ہیں ،رتیش طویل عرصے سے میرے پرستار رہے ہیں ، ایک دن میںکافی مایوس تھی اور تبھی ایک نامعلوم نمبر سے میرے فون پر ایک میسیج آیا ، جس میں لکھا تھا کہ آخر میں اتنی اداس کیوں ہوں؟ میں نے جواب میں ان سے پوچھا کہ جب میں انہیں جانتی نہیں ہوں تو آخر انہیں کیسے پتہ چلا کہ اس وقت میں اداس ہوں؟ پھر انہوںنے بتایا کہ وہ میرے بہت بڑے مداح ہیں اور میری ہر خبر رکھتے ہیں ، تب سے ہماری دوستی ہو گئی اور ہم ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہنے لگے ۔

Rakhi Sawant Confirms Marrying NRI, Reveals Husband's Name and Details

دل میں فین سے شادی کا خیال کیسے آنے کے سوال پر راکھی نے کہا ’ پہلے رتیش نے اپنے پیار کا اظہار کیا ، لیکن میں نے اسے کافی وقت تک نہیں بتایا کہ میں بھی اس سے پیار کرتی ہوں،ایک دن میں نے بھی کہہ دیا کہ مجھے بھی ان کے بارے میں ایسا ہی لگتا ہے ، میرے تئیں ان کے کیرئنگ نیچر سے میں کافی متاثر تھی۔ اپنے شوہر رتیش کی تعریف کرتے ہوئے راکھی نے کہا ’ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ انہوںنے مجھے سنبھالا اور سہارا دیا اور کئی ساری پریشانیوں سے باہر نکلا ہے۔

راکھی سے اس استفسار پر کی آپ نے 28جولائی کو شادی کرنے کے ایک ہفتے بعد شادی کی تصدیق کر رہی ہیں اور شادی کو اتنے دانوں تک چھپنے کی وجہ ہے ؟ کے جواب اداکارہ نے کہا اس کی دو وجہ ہے ، انہو ںنے کہا چوڑا اور سندور کی وجہ سے مجھے اپنی شادی کو چھپانے میں دقت آرہی تھی ، شادی کو چھپانے کی اصلی وجہ پر کہا کہ ’ بالی وڈ میں شادی شدہ لڑکیوں کو جلدی کام نہیں ملتا ، ایسے میں مجھے بھی لگ رہا تھا کہ مجھے آگے سے کوئی آئیٹم نمبر یا کوئی کام آفر کرے گا بھی یا نہیں ؟ ۔

Rakhi Sawant Confirms Marrying NRI, Reveals Husband's Name and Details

بچے پیدا کرنے کے بارے میں ہنستے ہوئے راکھی ساونت نے کہا ’ میں سال 2020میں بالی وڈ کی مشہور فلمساز ڈانس کورئیوگرافر فراہ خان کی طرح ایک ساتھ تین بچوں یعنی ٹرپلیٹس پیدا کرنا چاہتی ہوں۔ آخر میں نے کہا کہ میری شادی میں میری فیملی اور رتیش کی بہن ہی موجود تھیں۔
(فوٹوز انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rakhi sawant confirms marrying nri reveals husbands name and details in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.