گووندا کی بھانجی ہونے کے باوجود مجھے انڈسٹری میں جدوجہد کرنا پڑا

نئی دہلی: ٹی وی ادکارہ اور ایکٹر گوندا کی بھانجی راگنی کھنہ حال ہی میں چیٹ شو’ جذبات‘ میں شرکت کی اوروہاں انہوںنے کہا کہ وہ اداکار گووندا کی بھانجی ہونے کے باوجود انہیںکافی جدوجہد کرنی پڑی ہے۔ پروگرام ’ جذبات‘ کے ہوسٹ ایکٹر راجیو کھنڈیلوالا کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ انہیں بالی وڈ اسٹار کی بھانجی ہونے کے باوجود کافی محنت اور اسٹرگل کرنا پڑا ہے۔

Ragini Khanna: Despite being Govinda's niece, I had to struggle in the industry
مشہور اور بڑے فلم ایکٹر کی رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کام ملنے کی بات کو افواہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ راگنی کا کہنا ہے کہ” لوگ بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ میں گووندا کی بھانجی ہوں تو مجھے انڈسٹری میں آسانی سے کام مل گیا ہوگا لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
Ragini Khanna: Despite being Govinda's niece, I had to struggle in the industry
راگنی آگے کہتی ہیں ’ وہ(گووندا) آج جہاں ہیں انہیں وہاں تک پہنچنے میں کافی محنتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور میں ان سے آدھی محنت بھی نہیں کی ہے۔ میں نے یہاں تک سنا ہے کہ ایک وقت تھا جب گووندا وورار سے لیکر جوہو تک آڈیشن دینے پیدل جاتے تھے لیکن آپ کو بتا دوں گوندا نے اپنے بچوں کے لئے بھی کوئی اور کسی کام سفارش بھی نہیں کی۔
Ragini Khanna: Despite being Govinda's niece, I had to struggle in the industry
اداکارہ راگنی مزید کہتی ہیںکہ ” انہیں اپنے پروفیشنل ہدف پورا کرنے کے لئے کافی جدوجہد اور محنت کرنی پڑی ہے، اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے ان ( گووندا) کی وجہ سے کام ملا تو انہیں واقعی میں مجھ پر ریسرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
Ragini Khanna: Despite being Govinda's niece, I had to struggle in the industry
راگنی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ٹارگیٹ پورا کرنے کے لئے بہت کام کرنا پڑا ہے ، اس لئے گوندا کی بھانجی ہونے کے بعد مجھے انڈسٹری میں ویسے ہی اسٹرگل جدو جہد کرنا پڑا ہے جیسے کئی اسال انہوں( گووندا) نے کیا تھا۔
Ragini Khanna: Despite being Govinda's niece, I had to struggle in the industry
راگنی جلد ہی اس چٹ شو میں کرن وی گرور کے ساتھ نظر آئیں گی اور دونوں گوندا کے گانے پر مستی کرتے دیکھائی دیں گے۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ragini khanna despite being govindas niece i had to struggle in the industry in Urdu | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery ) Urdu News

Leave a Reply