کاسٹنگ کاوچ پر اس بالی وڈ اداکارہ کا بڑا انکشاف: آدھی رات میں ملا تھا مساج کا آفر

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے اپنے ساتھ پیش آئے کاسٹنگ کاوچ کے واقعہ کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کے پروگرام’ مائنڈ راکس‘ میں شرکت کرنے پہنچی اداکارہ آپٹے نے کہا کہ وہ بھی اس کا شکار ہوچکی ہیں۔

Radhika Apte Shares Her Experience Of Casting Couch
اداکارہ رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ یہ ان کے ساتھ ایک غیر ملکی فلم کو شوٹ کرتے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ اس وقت رادھیکا کو بیک پین کی کافی پریشانی تھی۔ ایسے میں ایک دن وہ لفٹ میں تھیں ، تب انہیں عملہ کا ایک ممبر ملااور اس نے کہا کہ اگر انہیں کوئی تکلیف ہے تو وہ رات کو اس کو مساج کیلئے بلاسکتی ہیں۔
Radhika Apte Shares Her Experience Of Casting Couch
اس وقت رادھیکا کو اس طرح کی باتیں عجیب لگیں۔ دوسرے دن انہوں نے اس کی شکایت ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سے کی۔ انہوں نے اس معاملہ کو دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
Radhika Apte Shares Her Experience Of Casting Couch
اس کے بعد وہ شخص رادھیکا کے ساتھ عام رویہ اختیار کرتا ہوا نظر آیا۔ رادھیکا نے بتایا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ اس طرح سے مساج آفر کرنا ان کے کلچر میں عام بات ہے۔
Radhika Apte Shares Her Experience Of Casting Couch
اس کے بعد اس نے مجھ سے معافی بھی مانگی۔ یہ سسٹم کی بات ہے۔ جب تک ہمارے ملک میں ایسے معاملات کو لے کر ایک پراپر سسٹم نہیں بنے گا ، انہیں غلط طریقہ سے لیا جاتا رہے گا۔ اکثر ہم اس کو غلط سمجھ لیتے ہیں۔
Radhika Apte Shares Her Experience Of Casting Couch
رادھیکا بہت جلد اپنی اگلی فلم اندھادھن میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آیوشمان کھورانہ اور تبو اہم رول نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ رادھیکا حال ہی میں ریلیز ہوئی گل ، سیکریڈ گیمس جیسے نیٹ فلکس سیریز کی وجہ سے موضوع بحث ہیں۔

(تصویریں سوشل میڈیا سے )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radhika apte shares her experience of casting couch in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment