جسم بھاری ہونے کی وجہ سے مجھے فلم سے باہرکر دیاگیا تھا : رادھیکا آپٹے

نئی دہلی: ان دنوں بالی وڈ اداکارائیں اکثر و بیشتر ان تمام مسائل پر کھل کر بات کرتی نظر آتی ہیں جن کا سامنا انہیں سالوں سے ہندی سینما انڈسٹری میں کرنا پڑ رہا ہے۔ان میںکم معاوضہ ملنا، بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے لیے کرداروں کا کم ہوجانا اور سب سے اہم جسمانی خد وخال کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔

Radhika Apte REVEALS she lost out on Vicky Donor because she was 'overweight by a few kilos'

کئی اداکاراؤں کواس وجہ سے متعدد کامیاب فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑا اور ایسی ہی ایک اداکارہ ردھیکا آپٹے بھی ہیں۔

Radhika Apte REVEALS she lost out on Vicky Donor because she was 'overweight by a few kilos'

جنہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ کی ایک بڑی فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ ان کا وزن تھا۔اداکارہ ردھیکا اپنے قریبی دوست اداکار آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ ایک شو کا حصہ بنیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ آیوشمان کے ساتھ ان کی ایک اور فلم میں کام کرنے والی تھی تاہم ایسا ہو نہیں پایا۔ردھیکا آپٹے اور آیوشمان کھرانہ نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم ‘اندھادھن’ میں کام کیا تھا۔

Radhika Apte REVEALS she lost out on Vicky Donor because she was 'overweight by a few kilos'

اداکارہ نے بتایا کہ وہ آیوشمان کی کامیاب فلم ‘وکی ڈونر’ میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے والی تھیں تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔ردھیکا کا کہنا تھا کہ ‘میں فلم کی شوٹنگ سے قبل چھٹیاں منانے باہر گئی تھی، جہاں میں نے اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ میں وزن بڑھانے والی اشیاءکھانے سے پرہیز کروں۔

Radhika Apte REVEALS she lost out on Vicky Donor because she was 'overweight by a few kilos'

اگرچہ میں نے فلم کی ٹیم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ واپس آکر میں اپنا وزن کم کرلوں گی، تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے مجھے فلم سے باہر کردیا’۔اداکارہ کے مطابق انہیں فلم سے باہر نکالے جانے کے افسوس سے زیادہ پریشان بڑھے ہوئے وزن نے کیا، کیوں کہ ایک بار فلم سے نکالنے پر وہ اتنا خوفزدہ ہوگئیں کہ پھر انہوں نے اپنی ڈائیٹ کا خیال رکھا۔

Radhika Apte REVEALS she lost out on Vicky Donor because she was 'overweight by a few kilos'

یاد رہے کہ 2012 کی اس مشہور فلم ‘وکی ڈونر’ میں آیوشمان کے ہمراہ یامی گوتم کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radhika apte reveals she lost out on vicky donor because she was overweight by a few kilos in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.