ہم نفسیاتی مرض کے شکار معاشرے میں جی رہے ہیں :بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے ان دنوں اپنی ہالی ووڈ فلم کو لیکر کافی سرخیوں میں ہیں۔ ’ دی ویڈنگ گیسٹ ‘ نام کی اس فلم میں اداکارہ رادھیکا اداکار دیو پاٹل کے ساتھ نظر آئیں ہیں۔ فلم ’ سلم ڈاگ ملینیئر اسٹار دیو پاٹل اور رادھیکا آپٹے پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے ۔

Radhika Apte Blasts Society’s ‘Psychotic Mentality’ for The Wedding Guest Leaked Sex Scenes

اداکارہ رادھیکا صرف اپنی فلم ’ دی ویڈنگ گیسٹ ‘کے لئے ہی نہیں بلکہ اس فلم میں فلمائے گئے بولڈ سین کی وجہ سے بھی کافی چرچا میں ہیں۔اپنے جسم کو لیکر کافی کنفرٹیبل اور انٹی منٹ سین کے افشا ہوجانے کے بارے میں اداکارہ رادھیکا آپٹے نے ایک انٹر ٹینمنٹ ویب سائٹ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ فلم ’ دی ویڈنگ گیسٹ‘ میں کئی بہترین مناظر ہیںلیکن ایک انٹی میٹ سین کا افشا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک سائیکو سماج میں رہتے ہیں۔

Radhika Apte Blasts Society’s ‘Psychotic Mentality’ for The Wedding Guest Leaked Sex Scenes

انہوں نے کہا مزید کہا ’ کہ اس لیک سین میں دیو اور میں دونوں ہیں ، لیکن یہ سین میرے نام پر ہی فلمایا جا رہا ہے ، آخر کیوں اس سین کو دیو پاٹل کے نام کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے؟۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب رادھیکا آپٹے کو اس طرح کے واقعہ کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Radhika Apte Blasts Society’s ‘Psychotic Mentality’ for The Wedding Guest Leaked Sex Scenes

سال 2016میں بھی اداکار عادل حسین کے ساتھ رادھیکا آپٹے کا ایک انٹی میٹ سین انٹر نیٹ پر وائرل ہو گیا تھا ، حالانکہ رادھیکا پورے یقین کے ساتھ کہتی ہیں کہ وہ انٹی منٹ سین کے ساتھ کافی پرسکون ہیں۔

Radhika Apte Blasts Society’s ‘Psychotic Mentality’ for The Wedding Guest Leaked Sex Scenes

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بولڈ کرداروںمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، یقینی طور پر میں سنیما دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور میں نے کافی سفر بھی کیا تو میں اپنے جسمانی خدو خال سے کافی مطمئن ہوں، میں نے لوگوں کو ہندوستان میں اور ملک سے باہر اسٹیج پر عریاں پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

Radhika Apte Blasts Society’s ‘Psychotic Mentality’ for The Wedding Guest Leaked Sex Scenes

اداکارہ رادھیکا آپٹے اس بارے میں مزید کہتی ہیں کہ ’ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آخر کیوں مجھے اپنی باڈی کو لیکر شرم محسوس کرنی چاہئے۔ پرفارمر ہونے کے ناطے اپنی باڈی کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کر سکتی ہوں ۔

(فوٹوز انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Radhika apte blasts societys psychotic mentality for the wedding guest leaked sex scenes in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.